| | | | | |

کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی خبر،آسٹریلیا دورہ پاکستان پر راضی،شیڈول جاری

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی خبر،انٹر نیشنل کرکٹ کی دنیا کی دھماکا خیز نیوز۔آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔پی سی بی نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ کینگروز 23 برس بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شکست کا غم نہ رہا،سکاٹش پلیئرز اور قومی کھلاڑیوں کا نیا جشن،حارث رئوف کی سالگرہ میں دھانی کی دوڑیں

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری۔1998کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگامہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ اب سب ٹھیک ہے۔ستمبر 2021 میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرکے سب کو خطرے میں ڈالا تھا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا

سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے

یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *