| | | |

پی سی بی انتظامیہ نے سن لی،ٹیم منیجمنٹ کیلئے اہم فیصلہ

لاہور۔کرک اگین رپورٹ

پی سی بی انتظامیہ نے سن لی،ٹیم منیجمنٹ کیلئے اہم فیصلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم، کی منیجمنٹ میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔کوچنگ سٹاف بھی تبدیل نہیں ہوگا۔ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر موجودہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ کچھ تبدیلیاں ہونگی ۔اس کے لئے چیئرمین پی سی  بی اس منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے مبینہ طور پر مصباح الحق کوکرکٹ کمیٹی کا ہیڈ بنادیا۔اس پر کچھ اجلاسوں کی کہانی بھی سنی  گئی۔

اب لاہور سے اطلاعات ہیں کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ،ورلڈ کپ 2023 کو سامنے رکھ کر کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے باز رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ  ٹیم منیجمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ ہی ایسا کچھ ہوگا کہ اس سے کسی قسم کی اکھاڑ پچھاڑ ہو۔

کرک اگین نے اس نیوز سے 5 گھنٹے قبل یہ نیوز بریک کی تھی

پاکستان کرکٹ میں نئی افواہیں،سنجیدہ حلقے پریشان

یہ انکشاف یہ بتاتا ہے کہ مصباح الحق ڈومیسٹک کرکٹ حوالے سے بھی ٹھوس قدم تو چھوڑیں،بنیادی اجلاس تک مکمل نہیں کرسکے ہیں۔بڑے فیصلے تو بہت دور کی بات ہوگی۔وہ اس لئے کہ چیئرمین پی سی بی کی کرسی ہوا میں ہے۔پیٹرن انچیف کا کوئی علم نہیں ہے۔ایسے میں گامے،شامے تو آسکتے ہیں۔ذی شعور نام کبھی نہیں آئیں گے۔عامر سہیل رمیز راکہ کے ساتھ مل کر لنکا پریمیئر لیگ میں کمنٹری کررہے ہیں۔انضمام الحق نے ٹھوس اور اچھے وقتوں کا پی سی بی دیکھ رکھا ہے۔وقار یونس سے بھی اندھا دھند بائونسر کی توقع نہیں ہے۔ذکا اشرف کیلئے ضروری ہے کہ وہ مصباح کی آفیشل پوزیشن کلیئر کریں۔انہیں کوئی پراجیکٹ دیں۔قومی کرکٹ،اس کی منیجمنٹ کے حوالہ سے تمام فیصلے ورلڈکپ کے بعد تک کیلئے رکھ چھوڑیں۔جزوقتی مکی آرتھر کی تقرری اور طریقہ کار سے ہزار اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن ایشیا کپ سے وہ کل وقتی ہونگے،اس لئے انہیں مت چھیڑیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *