| | | |

کرکٹ ورلڈکپ آخری میچ سے قبل ہی پہلا بڑا استعفیٰ

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ آخری میچ سے قبل ہی پہلا بڑا استعفیٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کے دوران پہلا بڑا استعفیٰ آگیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ایلن ڈونالڈ نے 11 نومبر کے بنگلہ دیش آسٹریلیا ورلڈکپ کے آخری میچ کے بعد کام جاری رکھنے یا مزید مدت لینے سے انکار کیا ہے اوروہ ٹیم میٹنگ میں بھی نہین ہونگے،ورلڈکپ کے بعد بورڈ میٹنگ کا حصہ بھی نہیں بنیں گے۔

وقار یونس کیخلاف کارروائی ہوگی یا نہیں،ناک آئوٹ میچزکی ٹکٹیں،روہت شرما کی کمائی

ایلن ڈونالڈ نے اعتراض کیا تھا کہ شکیب الحسن نے اینجلیو میتھیوز کے خلاف ٹائم آئوٹ غلط اپیل کی تھی،اوپن بات کرنے پر بنگلہ دیش بورڈ نے نوٹس لیا تھا اور شوکاز نوٹس تیار کیا تھا،اس  پر عملدر آمد سے قبل ہی بائولنگ کوچ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش ورلڈکپ سیمی فائنل میں تو نہیں ہے لیکن امید ہے کہ ٹاپ 8 میں ختم کرکے وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شتکت یقینی بنالے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *