| | | | | | | |

وقار یونس کیخلاف کارروائی ہوگی یا نہیں،ناک آئوٹ میچزکی ٹکٹیں،روہت شرما کی کمائی

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سیمی فائنلز اور فائنل کی ٹکٹیں آج رات 8 بجے سے فروخت ہورہی ہیں۔بھارتی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹیں آن لائن بھی ملیں گی۔پہلا سیمی فائنل 15،دوسرا 16 نومنبر اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی کپتان روہت شرما کی سالانہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔اس سال 2023 میں انہوں نے 248 کروڑ روپے کمالئے ہیں۔گزشتہ سال یہ آمدنی 220 کروڑ بھارتی روپے میں تھی۔

بنگلہ دیش ہائی کورٹ کا وقار یونس کے خلاف ایکشن،10 روز میں جواب طلب

ڈھاکا میں بنگلہ دیش ہائی کورٹ کے وقار یونس کے خلاف ریمارکس اور بنگلہ دیش بورڈ کو دیئے گئے حکم کہ آئی سی سی کمنٹری پینل سے وقار یونس کا نام نکالا جائے،پر ممتاز مبصرین کارد عمل آیا ہے کہ ایسا کچھ ہونے نہیں لگا۔وقار یونس کمنٹری ٹیم کا حصہ ہی رہیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *