| | | | | | | |

بنگلہ دیش ہائی کورٹ کا وقار یونس کے خلاف ایکشن،10 روز میں جواب طلب

 

 

 

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

وہ بھی پاکستان ہی تھا،اب نہ رہا،لیکن تھا تو پاکستان ہی۔معاملات اور کام تو ایک جیسے ہی ہونگے۔

بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے آج ایک باقاعدہ حکم جاری کیا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ توہین آمیز الزام لگانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بین الاقوامی کمنٹیٹرز کی فہرست سے سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس کا نام نکالنے کے لیے ضروری کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

جسٹس مصطفیٰ زمان اسلام اور جسٹس محمد عطاء اللہ پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور بی سی بی کے صدر سے 10 دن کے اندر اندر رول کا جواب مانگنے کا حکم دیاہے۔

6 نومبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ کے دوران،وقاریونس نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان ثاقب الحسن پر امپائر کی جانب سے لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز کو دیے گئے متنازعہ ‘ٹائم آؤٹ’ فیصلے کے حوالے سے سخت ریمارکس دیئےتھے۔

عدالت نے یہ حکم اس وقت دیاہے جب سپریم کورٹ کے وکیل اے بی ایم ولی الرحمان نے اس حوالے سے درخواست دی۔

فیصلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یہ  ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وقار کو جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بین الاقوامی کمنٹیٹرز کی فہرست سے ہٹانے کے لیے شکایت  درج کرائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *