| | |

شان ایبٹ نے بدقسمت شخص کے چہرے پر گیند دے ماری،

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

شان ایبٹ نے بدقسمت شخص کے چہرے پر گیند دے ماری،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ بھی  83 رنز سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔اس میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر شان ایبٹ نے اتوار کو ایس سی جی ممبرز اسٹینڈ میں ایک بدقسمت تماشائی کے چہرے پرگیند دے ماری۔

وہ شخص ہاتھ اٹھا کر کیچ پکڑنے کے لیے تیار کھڑا تھا،لیکن یہ سب کچھ بہت غلط ہو گیا۔گیند سیدھی اس کے ہاتھوں سے گزری اور اسے چہرے پرلگتے ہوئےدیکھاگیا، اس کے دھوپ کے چشمے کو توڑ دیا اور اس کے گال سے خون بہنے لگا۔اس شخص کے آس پاس موجود تماشائیوں کے چہروں پر حیرت زدہ اور خوف زدہ نظر آئے کیونکہ اس کے ساتھ والی خاتون نے فوری طور پر مدد کی پیشکش کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *