| | | | | | | |

وہ جوکہتے ہیں کہ تم جیتو یا ہارو،ہمیں تم سے پیار ہے،ان کیلئے محمد رضوان کا پیغام

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

وہ جوکہتے ہیں کہ تم جیتو یا ہارو،ہمیں تم سے پیار ہے،ان کیلئے محمد رضوان کا پیغام۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جیسے پاکستانی عوام یہ کہتی ہے کہ تم جیتو یا ہارو۔ہمیں تم سے پیار ہے تو وہ یقین رکھیں کہ ہم بھی ان سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے ہی پرفارمنس کرپاتے ہیں۔بھارت کے خلاف ایک شکست ہوئی ہے۔ورلڈکپ ختم نہیں ہوا۔میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اگلے میچز میں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،ذکااشرف اور انضمام کی کیوں ملاقات،نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل

محمد رضوان کہتے ہیں کہ ہم پراعتماد ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف جیت سے اپنی عوام پر اعتماد بحال کریں گے،ہمارے فینز ہم پر بھروسہ رکھیں۔

رضوان کہتے ہیں کہ ہمیں علم ہے کہ قوم کو صدمہ ہے لیکن ہم کوبھی ہے،ہمیں افسوس ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔اب سب پرعزم ہیں۔ٹیم جان مارتے دکھائی دے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *