| | |

کوہلی پھر سنچری کو ترس گئے،بھارت وائٹ واش سے بچنے کے لئےکوشاں

 

پرل،کرک اگین

Image Twitter

ویرات کوہلی کے ساتھ کیا بنی۔ایک اور دورہ بنا سنچری کے گزر گیا۔جنوبی افریقا کے خلاف سیٹ بیٹر 65 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس طرح پروٹیز کے خلاف بھارت آخری ون ڈے میچ میں مزاحمت میں ہے۔

پرل میں جاری تیسرے ایک روزہ میچ میں کوہلی اور دھون ایک بار پھر امیدیں روشن کرکے چلتے بنے۔
جنوبی افریقہ کے 287 اسکور کے جواب میں 4 وکٹ پر 172 اسکور بنالئے تھے۔جیت کے لئے 96 بالز پر مزید 116 رنزبنانے ہیں۔دھون 61 پر گئے۔کپتان راہول 9 اور پنت صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ڈی کاک کے 124 رنز کی مدد سے 287 اسکور کئے تھے۔

بھارت کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

کوہلی جب 60 پر کھیل رہے تھے تو محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ انہیں کوہلی کی سنچری کا انتظار ہے۔یہ بھی مزید طویل ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *