| | | | | | | |

بنگلہ دیش بد ترین شکست سے بچ گیا،پی ایس ایل،ٹاس ہوگیا،ملتان کی بیٹنگ

 

لاہور،چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

یہ بنگلہ دیشی ٹیم کی خوش قسمتی تھی۔افغان ٹیم کی بدقسمتی تھی ۔راشڈ خان کی محنت بھی رنگ نہ لائی ۔نتیجہ میں افغانستان ٹیم جیتا ہوا تاریخی ایک روزہ میچ ہارگئی۔

چٹاگرام میں بنگلہ دیش پر اس وقت نزلہ گرا جب 216 رنز کے تعاقب میں اس کے 6 ٹاپ آرڈر بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔ایسے میں مہمان ٹیم 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں برتری کا خواب دیکھ رہی تھی۔

کوئی نہ چلا۔تو چل میں آیا والا کام کرکے بھی میزبان ٹیم بدترین شکست سے بچ گئی۔

عفیف حسین اور مہدی حسن مرزا نے 7 ویں وکٹ پر 174 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔مرزا 81 اور عفیف 93 پر ناقابل شکست گئے۔فضل حق فاروقی کی 4 وکٹیں رائیگاں گئیں۔بنگلہ دیش نے ہدف 6 ہی وکٹ پر 7 بالز قبل پورا کرلیا۔افغانستان 4 وکٹ سے ہارگئی۔

ادھر پی ایس ایل 7 کے کوالیفائر کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ  کا اعلان کردیا ۔اس طرح ملتان ٹیم پہلے بائولنگ کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *