| | | | | |

شکست کا غم نہ رہا،سکاٹش پلیئرز اور قومی کھلاڑیوں کا نیا جشن،حارث رئوف کی سالگرہ میں دھانی کی دوڑیں

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

کھیل ہو تو ایسا،تعلق ہو تو نرالا،ہار جیت باہر۔پیار محبت قائم۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اعلیٰ اخلاق،پیار،رواداری اور محبت کی ایک اور مثال قائم کردی۔دوسری جانب قومی ٹیم سے ہارنے والی سکاٹش ٹیم نے بھی جوابی عمل میں کوئی کمی نہیں کی۔اس سے بڑھ کر عزت دی۔حصہ لیا،شکست کو بھلایا۔پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

انشا اللہ ٹرافی پاکستان آرہی ہے،ٹیم اور قوم کو کس کی نوید

واقعہ یہ ہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ 2 کے آخری میچ میں شکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن 72 رنز سے شکست دی۔عام طور پر ایسی شکست کے بعدمخالف ٹیم کے کیمپ میں بے چینی ہوتی ہے۔غصہ اور ناراضگی دکھائی دیتی ہے۔کچھ اور ہو نہ ہو۔سرد مہری تو ضرور ہوتی ہے لیکن یہاں سب کچھ بدل گیا۔

پاکستانی پیسر حارث رئوف کی سالگرہ یادگار بن گئی۔سکاٹش ٹیم کی شکست بھول گئی۔قومی پلیئرز نے سکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ سالگرہ کیک کاٹا اور کوب ہلہ گلہ گیا۔اس میں دونوں ممالک کے مکمل اسکواڈ سپورٹنگ سٹاف سمیت موجود تھے۔

حارث رئوف کے ساتھ پاکستانی اور سکاٹش پلیئرز نے خوب ہنسی مذاق بھی کیا۔سینئرز کھلاڑی اس دوران کیک کھاتے اور ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے رہے۔دونوں ممالک کے پلیئرز ایک دوسرے سے ایسے مل رہے تھے اور باتیں کر رہے تھے کہ جیسے یہ سب ایک  ہوں۔گرین کیپس اسکواڈ میں شامل شاہ نواز دھانی تاحال کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔انہوں نے اس دوران اعلی اخلاق دکھایا اور ایک ایک کے لئے کیک پلیٹ میں ڈالے ان کے پیچھے بھاگتے رہے۔سب کے ہاتھوں میں پلیٹ تھمائی اور ایسا جشن منایا کہ جیسے کوئی بہت بڑا شو ہورہا ہو۔

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرادیا۔سکاٹش ٹیم کے 5 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔اس نے ایک بھی کامیابی اپنے نام نہیں کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی پلیئرز کی پرفارمنس کا اثر زیادہ ہے۔حفیظ سمیت سینئرز کا بہت زیادہ احترام ہے۔مقابل پلیئرز بھی اسی عزت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *