| | | | |

ورلڈ ٹی 20کپ 2024،ایک میزبان نااہل،میچزکی میزبانی سے محروم

ڈومینکا،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20کپ 2024،ایک میزبان نااہل،میچزکی میزبانی سے محروم۔ڈومینیکا 2024 مینز ورلڈ ٹی 20 کپ کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا۔ ڈومینیکا کی حکومت نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے پریکٹس اور میچ کے مقامات پر کام مکمل کرنے میں ملک کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے میزبان سے معافی اور معذرت کی ہے۔ڈومینیکا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کیریبین کے سات  مقامات میں سے ایک ڈومینکا   تھا، ورلڈ ٹی 20  کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا اگلے سال 4 سے 30 جون تک کریں گے۔ اس لسٹ کا تعین آئی سی سی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر مقامی حکومتوں کی بولیوں کی بنیاد پر کیا تھا۔

ڈومینیکا حکومت کے بیان کے مطابق، ونڈسر پارک کو ایک گروپ میچ اور دو سپر 8 گیمز کی میزبانی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ونڈسر پارک اسپورٹس اسٹیڈیم اور بینجمن پارک دونوں جگہوں پر متعدد ٹھوس اقدامات کیے گئے جن میں پریکٹس اور میچ کے مقامات کی اپ گریڈنگ اور اضافہ، مختلف جائزے اور جہاں ضروری ہو اضافی پچز کی تخلیق شامل ہیں۔

پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو خسارے میں جانے کے بعد بڑا سرپرائز

ایک گڑبڑ ہوگئی ہے۔ مختلف ٹھیکیداروں کی طرف سے پیش کردہ عمل درآمد کی ٹائم لائنز سے پتہ چلتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ان کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ اس کے نتیجے میں، فیصلہ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی میچ کی میزبانی نہ کی جائے۔

بھارتی ون ڈے کپتانی میں ڈرامائی تبدیلی،جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *