| | | |

پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو خسارے میں جانے کے بعد بڑا سرپرائز

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو خسارے میں جانے کے بعد بڑا سرپرائز۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو سرپرائز۔پہلی اننگ میں 7 رنزکے خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگ میں اچھا آغاز کیا ہے۔کپتان نجم الحسین شانٹو نے شاندار سنچری کی ہے۔وہ 104 پر ناقابل شکست ہیں۔ان کے ساتھ مشفیق الرحیم 43 رنزبناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔

بنگلہ دیش نے3 وکٹ پر 212 اسکور بنالئے تھے۔یوں اس کی مجموعی برتری 205 رنزکی ہے۔اس سے قبل آج صبح کیوی ٹیم 317 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔بنگہ دیش نے پہلی باری میں 310 رنزبنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *