| | |

پاکستان پہلے کھیل کر بھی وہاں اور یہاں،رضوان سنچری نہ کرسکے،کیویز کیلئے 159 رنز

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان پہلے کھیل کر بھی وہاں اور یہاں،رضوان سنچری نہ کرسکے،کیویز کیلئے 159 رنز۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے بھی نہ بدلی اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اس نے  5  وکٹ پر 158 رنزبنائے۔یوں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے  159رنز کا ہدف ملا ہے۔

مسلسل ناکامی،آسٹریلین سٹارنے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

کرائسٹ چرچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پاکسان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی۔اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کی انٹری ہوئی لیکن صائم ایوب کی قسمت نہ بدلی۔وہ ایک اوور کھیل کر 1 ترن بناسکے۔رضوان اور بابر اعظم نے ٹوٹل56 تک پہنچادیا۔7 ویں اوور کی آخری بال پر بابر اعظم 19 رنزبناکر کیچ ہوئے۔وہ مسلسل چوتھی ہاف سنچری نہ کرسکے۔فخرزمان آج ڈرے ہوئے تھے ۔وہ 15 بالز پر 9 کرکے اور مشکل میں ڈال گئے۔فوری بعد صاحبزادہ فرحان  ایک کرسکے۔پاکستان 86 پر 4 آئوٹ ہوگیا تھا۔افتخار احمد 14 بالز پر دس کرسکے۔محمد نواز آئے اور انہوں نے ایڈم ملن کے ایک اوور میں مسلسل 3 چھکے لگاکر پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بہتر کیا۔ای اوور میں 3 وائیڈز ملیں لیکن 3 بالز وہ ضائع کرگئے۔آخری اوور بھی ایسے ہی گزرا۔پاکستان 5 وکٹ پر 158 رنزکرسکا۔رضوان 63 بالز پر 90 پر ناٹ آئوٹ تھے۔نواز 9 بالز پر 21 کے ساتھ لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے 2،2 وکٹیں لیں۔

صائم ایوب پھر آئوٹ،بابر سیریز میں رضوان کے ساتھ چوتھی بار کریز پر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *