| | | | | |

شاداب قریبی فوتیدگی پر افسردہ،حسن علی کیلئے بھی محرومی،پاکستان کرکٹ سے مزید اہم خبریں

حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

شاداب قریبی فوتیدگی پر افسردہ،حسن علی کیلئے بھی محرومی،پاکستان کرکٹ سے مزید اہم خبریں۔قومی کرکٹر شاداب خان کی پھپھو انتقال کرگئی ہیں۔حیدر آباد دکن سے انہوں نے لکھا ہے کہ اس سانحہ پر افسوس ہے۔فینز دعا کریں،آخر میں انہوں نے اناللہ وانا الیہ راجعون بھی لکھا ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کائنٹی کرکٹ سیزن ختم ہونے پر انگلینڈ سے بھارت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔وہ قومی ٹیم کی کل کی ٹریننگ میں ساتھ ہونگے۔

آئی سی سی ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج 2 مقابلے،ایک میں کڑاکے کا جوڑ پڑے گا،

پاکستان 2 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف اپنا وارم اپ میچ کھیلے گا۔ذرائع کے مطابق اس میچ میں پاکستان کی فل سٹرینتھ اتاری جائے گی جس میں شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہونگے۔

ادھر اسکواڈ میں موجود حسن علی بھارت جو کہ ان کا سسرا ل ہے،ایک اعتبار سے مایوس ہیں،کہتے ہیں کہ میری اہلیہ سمیعہ دہلی کی اسٹریٹ فوڈ،کھانے کی اقسام کی بڑی باتیں کیا کرتی ہے لیکن میں اس سے محروم رہوں گا کیونکہ دہلی کا سفر شیڈول نہیں ہے۔

ورلڈکپ کہانی،اب کس کی باری،انگلینڈکیلئے دفاع کیسے ناممکن،کہاں کھڑا ہے،مفصل جائزہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *