آئی سی سی ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج 2 مقابلے،ایک میں کڑاکے کا جوڑ پڑے گا،
گوہاٹی۔کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج 2 مقابلے،ایک میں کڑاکے کا جوڑ پڑے گا،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچزمیں آج 2 مقابلے ہونگے۔ہفتہ 30 ستمبر کے میچز میں سے ایک بڑا کانٹے کا مقابلہ ہوگا،دوسرا میچ ون سائیڈڈ ہوسکتا ہے۔
گوہاٹی میں میزبان بھارت اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔دونوں کی طاقت اور توازن کا اندازا ہوسکے گا۔اس سے ورلڈکپ کیلئے ایک فضاسی بنے گی۔بھارت کی شکست سب کو چونکاسکتی ہے۔انگلینڈ کی ناکامی خود اس کے لئے الارم ہوگی۔
بھارت میں شوپیس بنی پاکستان کرکٹ ٹیم 345 اسکور کرکے کیوں ہاری،وجہ آگئی
آج کا دوسرا میچ کیرالہ کے تروانت پورم میں ہوگا۔سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیدر لینڈز سے ہوگا۔دونوں میچز دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونگے۔
جمعہ کو کھیلے گئے ابتدائی 3 میچزمیں سے ایک میچ جنوبی افریقا اور افغانستان کا بارش کی نذر ہوا۔باقی 2 میچزمیں غیر متوقع نتائج آئے۔بعد میں بیٹنگ والی ٹیمیں جیتیں۔بنگلہ دیش نے سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آسانی سے ہرادیا۔
ورلڈکپ 2023وارم اپ میچز کے پہلے روز بڑا اپ سیٹ،سری لنکا کو شکست