| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ،سکرین پر پڑا پردہ خود سے سرکنے لگا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

نیشنل بنک ایرینا اسٹیڈیم کراچی میں بائونگ کے دوران بیٹسمین کے سامنے موجود سکرین پر پڑا سفید پردہ خود سے سرکنے لگا۔نتیجہ میں بیٹر کھیلنے سے پیچھے ہٹے تو کیوی بائولر اپنی کی گئی بال کو حیرت سے سامنے بائونڈری لائن کی جانب جاتے دیکھتے پائے گئے۔ساتھ میں ان کی آنکھوں میں بیٹر کے لئے شدید غصہ تھا۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح میچ شروع ہوتے ہی اس وقت پیش آیا جب سعود شکیل میٹ ہیری کا سامنا کررہے تھے۔فاسٹ بائولر پوری قوت سے دوڑتے امپائر کے پاس سے گزرے،جمپ لگایا اور بال ڈال دی ۔سعودشکیل اچانک پیچھے ہٹنے لگے اور بال گولی کی سی رفتار سے ان کے پاس سے گزر کر وکٹ کیپر کوکراس کرتی پیچھے بائونڈری لائن کراس کرگئی۔ہیری نہایت خونخوار نگاہوں سے بیٹر کو بھی گھوررہے تھے اور اپنی کی گئی بال کو بھی دیکھ رہے تھے۔امپائر نے ڈیڈ بال کا اشارہ دے دیا۔بیٹر نے ہاتھ اٹھاکر سامنے نصب سکرین کی جانب اشارہ کیا۔وہاں اس پر موجود پردہ سرکتا زمین بوس ہورہاتھا۔

سنسنی خیز ڈرامہ،سری لنکا جیت کے قریب آکر 2 رنز سے کیسے ہارا

پاکستان نے ابتدائی چند اوورز میں کوئی نقصان نہیں اٹھایا اور 54 ویں اوور تک 3 وکٹ پر 172 اسکور ہوچکا تھا۔رائٹ ہینڈڈ بیٹر سعود شکیل کی کھیلنے کی بالزکی سنچری مکمل ہونے والی تھی۔92 بالز پر صرف20 رنزکے ساتھ موجود تھے۔امام الحق 81 پر کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *