| | | | | | |

بابر اعظم کو رن آئوٹ کروانے والے امام الحق امپائر کی مدد کے باوجود آئوٹ قرار

کراچی،کرک اگین رپورٹ

امام الحق ایک بار پھر سنچری کے قریب آکر بڑی مدد ملنے کے باوجود آئوٹ ہوگئے۔ایک باہر جاتی بال کو چھیڑ چھاڑ کے چکر میں ڈی آر ایس میں پکڑے گئے۔

نیشنل بنک ایرینا میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کی صبح لیفٹ ہینڈڈ بیٹر امام الحق 83 رنز پر کھیل رہے تھے،جب حریف کپتان ٹم سائوتھی کی ایک شاٹ پچ،اپنے سے ڈیڑھ فٹ دور جاتی بال کو کھیلنے کی کوشش کی،بال وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی۔کیچ کی زوردار اپیل ہوئی۔امپائر ایلکس وارف نے ناٹ آئوٹ قرار دیا۔

کراچی ٹیسٹ،سکرین پر پڑا پردہ خود سے سرکنے لگا

کیوی کپتان نے بنا وقت ضائع کئے فوری ریویو لیا۔تیکنالوجی نے اسے پکڑا اور ثابت ہوا کہ بال بیٹ کا کنارہ لیتے گئی ہے۔یوں 165 بالز کی اننگ کھیلنے والے اوپنر پویلین جانے پر مجبور ہوئے۔ایک روز قبل کپتان بابر اعظم کو رن آئوٹ کروانے والے امام الحق سنچری بھی نہ کرسکے اور کیچ آئوٹ ہوگئے۔

پاکستان نے 4 وکٹ پر 182 اسکور بنائے ہیں۔سعود شکیل 115 بالز کھیلنے کے بعد صرف 31 پر کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *