| | | | | | | |

چھکوں کی مزید ٹریننگ، ہیری بروک پی ایس ایل کی بجائے بیس بال کھیلنے چلے گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

چھکوں کی مزید ٹریننگ، ہیری بروک پی ایس ایل کی بجائے بیس بال کھیلنے چلے گئے۔انگلش کرکٹ کا نیا ابھرتا نام،ہیری بروک جو ابتدائی کیریئر سے ہر فارمیٹ میں نام بنارہا ہے،نے انگلش ٹیسٹ اسکواڈ سے فراغت،دورہ نیوزی لینڈ کی تکمیل کے بعد بیس بال بال کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوں گزشتہ سال کےآخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز سے نام  پیداکرنے والے ہیری بروک نے اس سے بھی بہتر فارمیٹ ٹی 20 اور معاہدہ جاتی پی ایس ایل میں نہ آنےکا فیصلہ کیا ہے۔

بروک کہتے ہیں کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ یہ کرکٹ سے کتنا مختلف ہے اور اس میں کیا مماثلتیں  ہیں – کیا یہ چھکا مارنے جتنا اچھا لگے گا۔ لیگ بیس بال یورپ کے ساتھ ایک نئے سفیر کے کردار کے طور پر، وہ اس ہفتے کے آخر میں فلوریڈا میں سینٹ لوئس کارڈینلز کے کیمپ میں  تجربہ کریں گے۔

نسیم شاہ سمیت متعددپھٹ پڑے،سرفراز کپتانی چھوڑنے،آرام لینے پرتیار،بڑے پلان کودھچکا

بروک نے 24 سال کی عمر میں  اپنی پہلی نو اننگز میں809 ٹیسٹ رنز کے ساتھ طویل فارمیٹ میں کسی بھی دوسرے کھلاڑی کے مقابلے میں زیادہ اسکور کرنے اور 20 چھکے لگا کر ٹیسٹ تاریخ رقم کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *