| | |

قومی ٹی 20 کپ پھیکا،سلیکٹرزسےکرکٹرزمایوس،کچھ ناراض،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز،آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈز کے اعلان کے بعد ملتان میں لگے قومی کرکٹرز میلے میں شریک تمام کھلاڑیوں کے چہرے مرجھائے ہیں۔جمعرات کو  ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوئے،جمعہ کے پہلے میچ میں شعیب ملک جس انداز میں وکٹ پر تھے،غصہ واضح تھا،چہرے پر گہری سنجیدگی تھی۔سنٹرل پنجاب کے لئے کھیلنے والے آل رائونڈر نے 163 رنزکے ہدف کے تعاقب میں جم کربیٹنگ کی اور یہ دکھایا کہ جب ہدف ایسا ہو تو کیسے حکمت سے کھیلا جاتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے قومی ٹی 20 کپ پر کروڑوں روپے  خرچ  کرنے، عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کرکٹرز ورلڈ ٹی 20اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہ کرنے پر ایونٹ کی اہمیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ عمدہ کاکردگی دکھانے والے کرکٹرز نام نہ آنے کی وجہ سے شدید مایوسی کا شکا ر ہوگئے ہیں ۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیموں میں ایک کروڑ کیشن انعام کے ساتھ دیگر اخراجات کیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے آغاز پر ٹیموں کی جانب سے شرکت کرنیوالے نوجوان کرکٹرز کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پرامید تھے مگر جمعرات کو چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ورلڈکپ سمیت انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نظر انداز کردئیے گئے ہیں ۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ٹی 20 تاریخ میں مایوس کن کتاب،نئے پیج کی ضرورت

ماہرین کرکٹ کے مطابق ایونٹ نئے کرکٹر کی تلاش کے لئے کروائے جاتے ہیں جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیاجاتا ہے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کرکٹ بورڈ کے اس طرح کے فیصلوں سے کرکٹ اور نوجوان کرکٹر کو نقصان ہوگا۔

ملتان میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں اب تک بیٹنگ میں  سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر4 ہاف سنچریز کی مددسے 385 رنزبناکر ٹاپ پر ہیں۔سندھ کے صائم ایوب334 اور سنٹرل پنجاب کے  زین عباس 287 اسکور کے ساتھ ٹاپ تھری پوزیشن پر ہیں۔سندھ کے شرجیل خان 264 اسکور کرچکے ہیں۔اسی طرح بائولنگ میں کے پی کے کے محمد عمران 8 میچزمیں 16 وکٹ،سندھ کے سہیل خان بھی 16 وکٹ کے ساتھ نمایاں وکٹ ٹیکر ہیں۔آغا سلمان اور ثمین گل کی 11،11 وکٹیں ہیں۔

جمعہ کی شام میں سنٹرل پنجاب کی  6 وکٹ کی جیت میں شعیب ملک کی ففٹی نے اہم کردار اداکیا،انہوں نے  ہاف سنچری اسکور کی۔

میچ کی مکمل سٹوری تھوڑی دیر بعد کرک اگین ڈاٹ کام پر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *