| | | | | |

ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ،ایشیا کپ جیتنے کے باوجود سری لنکن ٹیم میں 3 تبدیلیاں

کولمبو ،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ چیمپئن سری لنکن ٹیم میں ایک نہیں 3 تبدیلیاں ہوگئی ہیں،اسی ایشیا کپ میں فائنل سمیت سری لنکا سے 2 بار شکست،افغانستان سے بمشکل جیت اور بھارت سے ایک شکست کے باوجود پاکستانی سلیکٹرز کے لئے تبدیلی غیر ضروری تھی،یہی وجہ ہے کہ افتخار ہوں یا خوشدل،اسی طرح آصف علی ہوں اور یا پھر کوئی اور،اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ایسے ہی تو نہیں،پاکستان میں سابق کرکٹرز نے پی سی بی سوچ اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لئے سری لنکن اسکواڈز کا اعلان ہوگیا ہے۔ایشیا کپ جیتنے والے اسکواڈز میں 3  تبدیلیاں کردی گئی  ہیں۔داشن سناکا کی کپتانی برقرار ہے۔دشمناتھ چمیرا اورلاہیرو کمارا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔فٹنس مشروط ہوگی۔

ورلڈ ٹی 20 کے لئےایوریج سلیکشن،رمیز راجہ سمیت سب اڑنے والے،شعیب اخترکاانکشاف

نوجوان کھلاڑی اسیتھا فرنینڈو، حال ہی میں ایشیا کپ میں ڈیبیو کرنے والے متھیشا پتھیرانا اور نووان تھشارا کو  باہر کادروازہ دکھایا گیا ہے۔

اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

داسن شاناکا ، دانوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسے، دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا، مہیش تھیکشانا، جیفری وینڈرسے، چمیکا کرونارتنے، دشمنتھا چمیرا ، توفیت کمار ، دلشان مدوشنکا، پرمود مدوشن۔

ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان

متبادل یا ریزرو پلیئرز : اشین بندارا، پروین جے وکرما، دنیش چندیمل، بنورا فرنینڈو، نوانیڈو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *