| | | | |

شاداب خان کی امپائر کے بعد اپنے پلیئرز پر بھی دھاڑ،رچرڈز کا کیریبین ڈانس

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ میں کئی ڈرامائی موڑ آئے۔دونوں ٹیموں کے انگلش پلیئرز نے کارکردگی دکھائی تو دونوں کپتانوں کی دوڑیں لگی رہیں،آخر میں شاداب خان پہلے امپائر اور پھر اپنی ٹیم سے الجھ گئے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والےماضی کے عظیم ہیرو ویوین رچرڈز تو کیریبین رقص کرنے لگے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو جس انداز میں 5 وکٹ کی شکست دی،وہ دیکھنے والی تھی۔پہلے اسلام آباد نے اچھا آغاز لیا100 رنز تک اس کی حکومت رہی،پھر کوئٹہنے 8 رنز میں 5 وکٹ لے کر واپسی کی ۔109 پر6 کھلاڑی گنوانے کے بعد فہیم اشرف کی مدد سے اسلام آباد نے واپسی کرلی۔

عمر اکمل کی دبنگ انٹری،اسلام آباد کے منہ سے فتح چھین لی،کوئٹہ کامیاب

کوئٹہ نے 88 رنزکے آغاز کے ساتھ اسلام آبادکو پیچھے دھکیلا تو ایک اور کام یہ ہوا کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں لے کر میچ بنادیا،آخری 5 اوورز میں زبردست ڈرامہ رہا۔سرفراز کی مستقل اننگ اور عمر اکمل کے چھکوں نے اسلام آباد سے میچ چھین لیا۔

اس دوران نہایت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔شاداب خان امپائر سے وائیڈ بال کے معاملہ پر الجھ پڑے،تکرار کرتے رہے ۔اس کے بعد میچ ہارنے پر اپنے کھلاڑیوں پر بھی بولتے پائے گئے۔کوئٹہ کی جیت جوں جوں قریب آرہی تھی تو اس کے مینٹورویوین رچرڈز کی خوشی دیدنی تھی،وہ کیریبین ڈانس کرتے رہے۔کوئٹہ نے 200 رنزکا ہدف 2 بالز قبل پورا کرلیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *