| | | | |

عمر اکمل کی دبنگ انٹری،اسلام آباد کے منہ سے فتح چھین لی،کوئٹہ کامیاب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ٰImage Source.ESPN

پاکستان سپر لیگ 7 کے شو کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا۔عمر اکمل کا لاٹھی چارج،ہیرو کی طرح انٹری،چند چھکے ٹھوک کر اسلام آباد کے منہ  سے فتح چھین لی۔اس نے ناقابل یقین انداز میں کوئٹہ کو5 وکٹ سے شکست دے دی،اننگ کی 2 بالز باقی تھیں۔عمر اکمل نے صرف 8 بالز پر 23 کرکے میچ کا نقشہ ہی بدلا ڈالا۔باقی کاکام آسان ہوگیا۔

پی ایس ایل 7 ،سرفراز احمد کا بھی پھنسنے والا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 200 رنز کے تعاقب میں کیا شاندار آغاز کیا۔41 بالزپر 88 رنز کا آغاز نہایت شاندار تھا۔یہ ایسا موقع تھا کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ  کی گرفت سے میچ نکل رہا تھا۔گزشتہ میچ کے سنچری میکر جیسن رائے نے ففٹی بنالی۔وہ27 بالز پر 54 کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس کے بعد دوسرے اوپنر احسان علی بھی 30 کر کے گئے،یہاں سے شاداب خان کی کپتانی کام آئی۔انہوں نے میچ میں واپسی کرلی۔حتیٰ کی 4 اوورز میں  60 کے قریب درکار رنز زیادہ تھے۔بظاہر کوئٹہ ٹیم دبائو میں آگئی۔

عمر اکمل نے اننگ کے 18 ویں اوور میں حسن علی کو چھکے لگاکر سنسنی پیدا کردی۔نتیجہ میں 17 رنز بنالئے۔2 اوورز میں 27 اسکور باقی تھے۔عمر اکمل نے شاٹ مارنے کا سلسلہ جاری رکھا،آخر میں آئوٹ ہونے پر بھی کامیابی ٹیم کا مقدر بنی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔فاتح ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 200 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان فارم اوپنر جیسن رائے نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 27 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔

انہوں نے احسان علی کے ہمراہ 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ احسان علی 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ کچھ لڑکھڑائی اور محض 47 رنز پر تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے عمر اکمل کے ہمراہ 52رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی۔

سرفراز احمد نے 32 گیندوں پر تین چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمر اکمل نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ایلکس ہیلز اور فہیم اشرف کی نصف سنچریوں کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

ایلکس ہیلز نے 38 گیندوں پر 163 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے 196 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت 55 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *