| | | | | |

پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم،کراچی کنگز کو پھر شکست

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم،کراچی کنگز کو پھر شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی،اس نے چھٹی جیت اپنے نام کی ہے۔اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز کو   20 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی بجائے مشکل ترین پچ پر پہلے بیٹنگ کی۔شروع کے 14 اوورز مشکل تھے لیکن پھر عثمان خان کی شاندار سنچری اور رضوان کی ففٹی کے باعث 3 وکٹ پر 189 رنزبناڈالے۔عثمان خان 59 بالز پر 106 پر ناٹ آئوٹ رہے۔رضوان نے 58 رنزبنائے۔موزاربانی نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں کراچی کنگز حسب سابق ناکامی کی تصویر تھی۔کپتان شان مسعود 36 اور شعیب ملک 38 کرسکے۔محمد نواز اور حسن علی کا اختتامی لاٹھی چارج ناکافی تھا۔حسن علی 17 کرسکے۔کراچی اننگ  بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 167رنزکرسکی اور 20 رنز سے ہارگئی۔اسامہ میر نے 2 وکٹیں لیں۔

پی ایس ایل 9 میں سلطانز کی 7 ویں میچ میں چھٹی جیت ہے اور 12 پوائنٹس کے ساتھ اس کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *