شاہین آفریدی کا ٹوئٹ آگیا،چیئرمین سے ملاقات کی سٹوری بھی کھل گئی
کاکول،کرک اگین رپورٹ
شاہین آفریدی کا ٹوئٹ آگیا،چیئرمین سے ملاقات کی سٹوری بھی کھل گئی۔شاہین شاہ آفریدی کا ٹوئٹ آگیا ہے۔لکھتے ہیں کہ نہ رکنے والا۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ مختصر سا ٹوئٹ اوت تصویر تو کچھ اور بتارہی ہے کہ پیسر خوش نہیں ہیں اور اپنے موقف پر نہ رکنے والے ہیں،اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ وہ اس سارے عمل سے متاثر ضرور ہیں لیکن اپنا کام جاری رکھیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی گزشتہ رات پی سی بی کی پریس ریلیز میں اپنے سے منسوب جھوٹے بیان پر ٹوئٹ کرنے والے تھے کہ ان کو روک دیا گیا،آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول جاکر ان سے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے لیکن شاہین کے حوالہ سے یہ ملاقات بڑی نہیں تھی۔
بتایا گیا ہے کہ شاہین سے ہاتھ ملاتے محسن نقوی نے صرف اتنا کہا کہ لڑکوں سے غلطی ہوگئی ہے،نظر انداز کریں اور آپ سمیت سب پاکستان کیلئے کھیلیں اور جیتیں۔
بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے بعد قومی کیمپ سے اچھی خطریں نہیں ہیں۔