| | | | |

ورلڈچیمپئنز لیجنڈزٹی 20 لیگ،پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گیا،کس سے مقابلہ

نارتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈچیمپئنز لیجنڈزٹی 20 لیگ،پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گیا،کس سے مقابلہ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈ چیمپئنز لیجنڈزٹی 20 لیگ 2024 کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کی انٹری۔فائنل کس سے،چند گھنٹوں میں یہ بھی واضح ہوجائے گا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان چیمپئنز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی۔نئی پچ اور دن کی روشنی کی بیٹنگ میں مشکلات رہیں ۔شرجیل خان صفر،صہیب مقصود ایک،شعیب ملک صفر،شاہد آفریدی ایک اورمصباح الحق صفر کہانی تھی،یہ تو کامران اکمل  نے 31 بالز پر 46 اوریونس خان نے 45 بالز پر 65 رنزبناکر سنبھالادیا لیکن اصل کام عامر یامین اور سہیل تنویر نے 8 ویں وکٹ پر 65 رنزکی شراکت بناکر کیا اور اس کیلئے صرف 25 بالیں کھیلیں۔پاکستان 16 ویں اوور میں 134 رنز 7 وکٹ سے آخری اوور میں 195 رنز 8 وکٹ ہوا۔اننگ کے بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 198 رنز بہتر کوشش بن گئی۔فیڈ ایڈورڈ نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز،پاکستان چیمپئنز کو کس نے ریسکیو کیا،فائٹنگ ہدف

ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے جواب میں ایسا آغاز کیا کہ 2 اوورز میڈن گزرے۔31 پر پہلی وکٹ گری115 تک آدھی ٹیم آئوٹ تھی لیکن اہم بات یہ تھی کہ 16 اوورز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز  131رنز تک پہنچ گیا تھا۔آخری 24 بالز پر 68 رنز درکار تھے۔ڈیون سمتھ 26 اور کرس گیل 22 رنزبناسکے۔کیڈ وک والٹن نے 19 رنزبنائے۔کپتان ڈیرن سیمی اور آشلے نرس نے پوری کوشش کی۔ڈیرن سیمی 10 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔پھر 18 بالز پر 56 رنزباقی تھے۔یہ ممکن نہ ہوئے۔ویسٹ انڈین اننگ 20 ویں اوورز میں178   رنز پر آئوٹ ہوئی۔آشلے نرس 36 کرگئے۔ریاڈ امرٹ نے 19 ویں اوور میں شعیب ملک کو  مسلسل 3 چھکے لگاکر کام سنسنی خیز کیا۔وہ آخر آئوٹ ہوئے۔آخری اوور میں 27 رنز تھے جو ممکن نہ تھے۔یوں پاکستان  20 رنز سے گیا۔سہیل خان نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

پاکستان کا فائنل میں مقابلہ بھارت یا آسٹریلیا میں سے کسی ایک سے ہوگا،ان کا سیمی فائنل تھوڑی دیر میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *