ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز،پاکستان چیمپئنز کو کس نے ریسکیو کیا،فائٹنگ ہدف
نارتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ
ورلڈچیمپئنز آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف آخر کار 198 رنز کا فائنٹنگ ٹوٹل سیٹ کردیا۔ابتدائی 3 وکٹیں 10 رنز اور پھر مڈل آرڈر میں اوپر تلے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے اتنا سکور مشکل تھا لیکن سہیل تنویر اور عامر کی اختتامی بلے بازی نے یہ ممکن کیا۔
پاکستان شاہینز کا آغاز تباہ کن تھا،ان فارم بیٹرز شرجیل سمیت سب پویلین میں تھے لیکن پھر یونس خان کی شاندار ہاف سنچری سے ڈھارس ہوئی۔کامران اکمل نے 46 اور یونس نے 65 رنزبنائے۔عامر یامین 40 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
آخر میں 8 ویں وکٹ پر سہیل تنویر اور عامر نے61 رنزکی شراکت بنائی،سہیل تنویز 33 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے۔صرف 17 بالیں کھیلیں۔ایڈورڈز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔
پاکستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 198 رنزبنائے۔یوں فائنل کیلئے ویسٹ انڈیز کو 199 رنزکا ہدف ملا ہے۔