| | | |

روہت شرما پر فین کا اچانک حملہ،اوپنر ڈرکر بھاگ پڑے،پانڈیا کی قیادت میں ایک اور شکست

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما پر فین کا اچانک حملہ،اوپنر ڈرکر بھاگ پڑے،پانڈیا کی قیادت میں ایک اور شکست۔ایک کرکٹ فین نے روہت شرما کو ڈرادیا،نتیجہ میں بھارت کے موجودہ ٹیسٹ کپتان اور ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما کو جھٹکا سا لگ گیا اور وہ ڈرتے ہوئے اچھلے اور گرتے گرتے پچے۔

ممبئی میں ہاردک پانڈیا نے ایک اور شکست اپنے کھاتے میں لکھوالی ہے اور اسے اس بار سنجو سامسن کی ٹیم راجستھان رائلز نے 6 وکٹوں سے شکست دی۔ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 125 رنزکرسکی۔فاتح ٹیم نے27 بالز قبل ہدف 4 وکٹ پر پورا کیا۔راجستھان رائلز کے خلاف 2024 کے آئی پی ایل  میچ  کے دوران جب وہ فیلڈنگ کر رہے تھے تو ایک پرستار سیکیورٹی کو توڑ کر روہت شرما کو گلے لگانے کے لیے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھاگا۔

ممبئی میں شائقین نے شروع سے ہی واضح طور پر فرنچائز کے سابق کپتان روہت کو اپنی وفاداری کا یقین دلایا۔ نئے کپتان ہاردک پانڈیا کو پہلے ٹاس پر جھاڑا، ایک ایسا استقبال جس نے پورے کھیل میں ان کا تعاقب کیا۔ جب بھی ہاردک کو بڑی اسکرین پر دکھایا گیا یا جب بھی انہوں نے گیند پھینکی تو اونچی آواز میں ان پر تنقید ہوئی۔روہت شرما کے نعرے پورے کھیل میں سنائی دیئے۔ایک اور واقعہ میں  ایک حامی اوپنر کی طرف گراؤنڈ میں بھاگا، جو پہلی سلپ میں فیلڈنگ کر رہا تھا۔ ابتدائی طور پر آنے والے مداح سے بے خبر روہت گھبرا کر اس سے بھاگ گئے،اس نے کھلاڑی کو گلے لگانے کے لیے اپنے ہاتھ پھیلائے تھے۔ روہت نے ہچکچاتے ہوئے مداح کو گلے لگایا اور اسے دور دھکیل دیا، جو اس کے بعد وکٹ کیپر ایشان کشن سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے کے لیے گیا، جس پر روہت کو مسکرانا پڑا۔اس کے بعد خوشی سے جھومنے والے مداح کو سیکیورٹی اہلکار وہاں سے لے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *