| | |

قائدِ اعظم ٹرافی فائنل کیلئے ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

 

 

 

لاہور 19 اکتوبر، 2023:ءپی سی بی میڈیا ریلیز

فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کی ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

فائنل 22 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے میچ کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ لاہور وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 2 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل فیصل آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 472رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عرفان خان صرف ایک رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ان کی99 رنز کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد حریرہ نے87 رنز بنائے ۔عامرجمال اور سعد نسیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کا میچ ڈرا ہوگیا۔ کراچی وائٹس کے اسکور 161کے جواب میں لاہور بلوز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہاشم ابراہیم نے51 رنز اسکور کیے۔ میرحمزہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔سرفراز احمد نے وکٹ کے پیچھے چار کیچز لیے۔
کراچی وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں 213 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔عمیر بن یوسف نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب اختر اسٹیڈیم، راولپنڈی میں راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔
راولپنڈی نے ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 501 رنز بنائے تھے۔حیدرعلی نے سولہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 170 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کپتان عمر امین نے پندرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 153 رنز اسکور کیے۔ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں259 رنز کا اضافہ کیا۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور پشاور ریجن کے میچ میں صرف آخری دن کھیل ممکن ہوسکا جس میں فاٹا نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی ۔ پشاور نے 3 وکٹوں پر360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے ستائیس چوکوں کی مدد سے 140 رنز اسکور کیے۔کامران غلام نے بھی سنچری اسکور اور102 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔مہران ابراہیم 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *