| | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کے لئےایوریج سلیکشن،رمیز راجہ سمیت سب اڑنے والے،شعیب اخترکاانکشاف

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

ایوریج لوگوں کی ایوریج سلیکشن،رمیز راجہ سمیب سب اڑنے والے،شعیب اخترکاانکشاف۔ہاٹ ایشو ہے۔شعیب اختر بھی گرم ہوگئے۔کہتے ہیں کہ ایوریج لوگوں کو ایوریج لوگ ہی پسند ہوا کرتے ہیں۔ایوریج لوگوں سے کسی اچھےکی توقع ہی بے وقوفی ہے۔راولپنڈی ایکسپریس قومی سلیکٹرز پر بس پڑے۔فل اسپیڈ سے دھڑا دھڑ بائونسرز۔

ورلڈ ٹی 20 کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پی سی بی نے ٹیموں کا اعلان کیا ہے،اس پر سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا نہایت سخت رد عمل آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کہا نی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ٹیم سلیکٹ کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر کو تبدیل نہیں کرنا۔میں بار بار کہہ اٹھا ہوں کہ فخرزمان کو آسٹریلیا میں اوپنر بھیجو۔بال اٹھ کر آئے گا،باہر جائے گا لیکن کیا کریں کہ بابر اعظم نبے اوپننگ نہیں چھوڑنی۔

سڑکیں سیل،سیکڑوں آفیسرزموجود،دکانیں،پٹرول پمس بند،کراچی میں کرکٹ

شعیب اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ چیف سلیکٹر ایوریج ہوگا،پاکستانی کوچز کی جانب جاتے ہیں۔ثقلین  2002 میں آخری بار کرکٹ کھیلا تھا،اسے ٹی 20 کا آئیڈیا ہے بھی کہ نہیں،میرادوست ہے۔میری باتیں بری لگیں گی لیکن اس کا کوئی فوکس نہیں ہے۔دوسرا کوچ محمد یوسف ہے،لگتا ہے کہ اس کی ٹیم میں کوئی چلتی ہی نہیں ہے۔اگر یوسف جیسا بندا ہو،جسے کرکٹ کااتنا علم ہے اور بیٹنگ نہیں چل رہی تو یہ کیا بات ہے۔دوسرا افتخار ہے،مصباح پارٹ ٹو۔ایک رضوان ملا ہے جو 40 پر 40 کررہا ہے۔اوپر سے افتخار مل گیا ہے،اگر آپ نے ایسی سلیکشن کرنی ہے تو آسٹریلیا سہرا لے کر نہیں کھڑا،وہ تھوڑی سی رکھ کربال کریں گے تو صفائی ہوجائے گی۔اس ٹیم کے ساتھ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ پاکستان پہلے رائونڈ سے باہر ہوجائے گا۔

شعیب اختر نے شدید تنقید کی ہے کہ کپتان بابر اعظم اس فارمیٹ کے لئے غیر موزوں ہے،وہ اپنی کلاسک شاٹس کے چکر میں رہتا ہے۔فارم نہیں آرہی تو 2 منٹ بلا نیچے رکھ کر کھیل لے۔مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اگر آسٹریلیا میںپرفارم نہ کیا اور ایسے ہی ایکسپوز ہوگئے تو مجھے لگتا ہے کہ پاکساتنی ٹیم منیجمنٹ اڑے گی،پاکستانی کوچز اڑائے جائیں گے اور بہت زیادہ جو ابھی تک بچے ہیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،وہ بھی نہیں بچ سکیں گے۔یہ میری ویڈیو سنبھال رکھنا ،کام آئے گی۔

شاہین آفریدی پر شاہد آفریدی کا انکشاف،خوشدل شاہ کی سلیکشن سے بھانڈا پھوٹ گیا،2 سے 3 تبدیلیاں پکی

شعیب اختر کہتےہیں کہ اس ٹیم کے ساتھ اگر پاکستان بہتر کھیل جاتا یے تو گڈ لک۔مجھے اس میں کچھا چھا دکھائی نہیں دیتا۔پہلا ہی میچ سخت ہے،بھارت سے مقابلہ کے بعد گروپ بھی سخت ہے،میں نے ایک ماہ قبل ویڈیو بنادی ہے،روز چلائوں گا،مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹیم جیتے،میں دعویٰ نہیں کرتا لیکن میں صرف تجزیہ کرتا ہوں۔میری خواہش ہوگی کہ وہ غلط ہو لیکن چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا کام خراب کیا ہے۔

پی سی بی چیف سلیکٹر نے جمعرات 1 ستمبر کو پاکستان کی ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا تھا جو ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم کپتان ،، شاداب خان نائب کپتان،، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد  ، خوشدل شاہ ،محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ  ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود  اور عثمان قادر ۔

ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *