| | | | |

شاہین آفریدی پر شاہد آفریدی کا انکشاف،خوشدل شاہ کی سلیکشن سے بھانڈا پھوٹ گیا،2 سے 3 تبدیلیاں پکی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہین آفریدی کے متعلق شاہد آفریدی کا انکشاف،خوشدل شاہ کی سلیکشن سے بھانڈا پھوٹ گیا،2 سے 3 تبدیلیاں پکی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کے حوالہ سے ان کے سسر شاہد آفریدی نے  عجب اانکشاف کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پیسر اپنے خرچ پر انگلینڈ میں ری ہیب کررہے ہیں۔پی سی بی نے کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی اس نے بھیجا ہے۔یہ ایسا سنسنی خیز انکشاف ہے کہ اس کے بعد پی سی بی کی جانب سے وضاحت کا آنا ضروری ہے۔اتنے  اہم کھلاڑی کے ساتھ کرکٹ بورڈ کا یہ رویہ بہت بڑا سوال بن گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان

ادھر پاکستانی صحافی بھی تحقیق پوری کرتے ہیں۔پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ اور پاک،انگلینڈ سیریز کے حوالہ سے ویڈیو جاری کی ہیں،کہیں ٹکٹس کا تذکرہ ہے تو کہیں کیا۔ایسے میں ایک تصویر پکڑی گئی ہے،اس میں خوشدل شال ورلڈ ٹی 20 کپ کے حوالہ سے کسی مہم کا پہلے سے حصہ بننا یہ واضح کرتا ہے کہ  ان کی سلیکشن تو پہلے ہی ہوگئی تھی۔اس طرح پھر آج چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے میرٹ پر سلیکشن کا کہنا سوال بن گیا ہے۔یہ سوال کیا گیا ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر بڑے یقین سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ  ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے تیکنیکی بنیادوں پر 15 اکتوبر تک تبدیلی ہوسکتی ہے،کہا گیا ہے کہ بے فکر رہیں۔اس وقت تک 2سے 3 تبدیلیاں لازمی ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *