| | |

شاہین نے سری لنکن بیٹر کے سرپر بال سے ماری،رضوان سے کیچ ڈراپ،رن آئوٹ چانسز ضائع

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

شاہین نے سری لنکن بیٹر کے سرپر بال سے ماری،رضوان سے کیچ ڈراپ،رن آئوٹ چانسز ضائع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ سپر 4 میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بائولنگ لائن اپ شدید دبائو کا شکار تھی،اس کے باوجود شاہین شاہ آفریدی نے سمارا وکراما کے سر پر بال مار کرکچھ سنسنی پھیلادی لیکن اس وقت تک حالات خراب تھے،ایسے میں کوشال میندس اور سمارا وکرامانے تیسری وکٹ پر 100 رنزکی شراکت مکمل کی۔

اگلے اوور میں افتخار احمد نے سمارا وکراما کو 48 کے انفرادی اسکور پر رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آئوٹ کروادیا۔یوں پاکستان کو تیسری وکٹ ملی۔وکراما  سر پر بال لگنے کے بعد زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے۔اسی اوور میں پاکستان کے فیلڈر محمد نواز نے ایک رن آئوٹ ضائع کردیا۔

سری لنکا فتح کے قریب ہورہا تھا۔ایسے میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک آسان کیچ بھی ڈراپ کردیا،متعدد رن آئوٹ چانسز بھی ہاتھ سے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *