| | | | |

بابر اعظم100 ویں ون ڈے میں شدید دبائومیں،ناکامی کی وجوہات آگئیں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم100 ویں ون ڈے میں شدید دبائومیں،ناکامی کی وجوہات آگئیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لئے 100 واں میچ یاد گار نہ بن سکا،کیریئر کے 100 ویں ایک روزہ میچ میں وہ 1 رن بناکر آئوٹ ہوگئے۔یوں اس میچ میں سنچری کا خواب بکھر گیا۔کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شپلے نے انہیں کیچ آئوٹ کروایا۔یوں بابر اعظم اس تاریخی میچ میں ناکام ہوگئے ہیں۔

کراچی سےکرکٹ کی تازہ خبر یہ ہے کہ  قریبی ذرائع کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹیم منیجمنٹ پلان سے ناخوش ہیں۔ذہنی دبائو میں ہیں۔11 کھلاڑیوں کی سلیکشن کا مکمل کنٹرول اب ان کے پاس نہیں رہا ہے۔انگلینڈ سے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور پی سی بی سے ایک نامعلوم خلائی مخلوق اپنی مرضی کررہی ہے۔یہ تو کیویز کے کمزور کھلاڑی سامنے تھے جو پاکستان میں سیریز ہارگئے۔اگر پوری ٹیم ہوتی تو نتائج اور ہوتے۔

ڈراپ امام الحق کا سخت رد عمل،کسی پر اعتماد نہ رہا

امام الحق کے حوالہ سے بابر اعظم خود سے کوئی فیصلہ نہ لے سکے۔حکم ہوا کہ شان مسعود کھیلے گا تو شان مسعود کو کھلایا گیا۔

پاکستان 300 رنزکے تعاقب میں 66 پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد اب تک 30 اوورز میں 4 ہی وکٹ پر134 رنزبناچکا تھا۔افتخار اورآغاسلمان امیدیں روشن رکھے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *