| | | | | |

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ٹی 20 تاریخ میں مایوس کن کتاب،نئے پیج کی ضرورت

عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ

آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 سے قبل پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے والے ہیں،مہمان ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔سیریزکے آغاز میں اب صرف 3 دن کا وقفہ درمیان میں ہے۔پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔یہ بات اپنی جگہ اہم ہے کہ سیریز 7 میچزکی ہے،اس سے قبل کسی ٹیم نے اتنی بڑی سیریز نہیں کھیلی۔دوسرا اہم ترین پوائنٹ یہ ہے کہ انگلش ٹیم 2005 کے بعد پاکستانی سرزمین پر کھیل رہی ہے۔یوں پاکستان ہوم سرزمین پر انگلینڈ کے خلاف پہلی ٹی 20 سیریز کھیلنے والا ہے۔

پاکستان انگلینڈ کے ٹی 20 میچز کا جائزہ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 میچزکی تاریخ2006 سے2021 تک کی ہے۔15 سالوں میں جو 21 میچز ان 2 ممالک کے مابین کھیلے گئے،ان میں انگلینڈ کو برتری نہیں ،،بلکہ واضح ترین برتری حاصل ہے۔پاکستان صرف 6 میچ جیت سکا۔انگلینڈ نے اس سے ڈبل،اس سے بھی زیادہ13 میچزجیتے ہیں۔ایک میچ ٹائی ہوا۔ایک میچ بے نتیجہ رہا۔اس ٹائی میچ کا سپر اوور دیکھیں تو اس میں بھی انگلینڈ کامیاب ہوا۔یوں اس کی فتوحات 14 بنتی ہیں۔

پاکستان انگلینڈ کی تمام باہمی ٹی 20 سیریز

دونوں ممالک کی باہمی سیریز کھولیں تو  اب 10 ویں بار آمنا سامنا ہوگا،بات باہمی سیریز کی ہورہی ہے۔تاریخ  میں  دونوں ممالک میں 1 میچ ،2 میچ اور 3 میچزکی سیریز کھیلی گئی ہیں،اس سے زائد کی سیریز کبھی نہیں ہوئی ہیں۔اتفاق دیکھیں اب تک کھیلی گئی 9 سیریز میں سے پاکستان نے جو 2 جیتی ہیں،وہ سنگل میچ کی تھیں۔2 ڈرا ہوئی ہیں۔باقی 5 سیریز انگلینڈ اپنے نام کرگیا،ان میں متحدہ عرب امارات میں بھی وہ جیتا۔وہاں تو ناقابل شکست رہا،اتفاق سے یو اے اے کی سیریز پاکستان کی ہوم سیریز تھیں۔میچز دیکھیں،سیریز کھولیں،ہرجانب انگلینڈ کا غلبہ ہے۔

پاکستان انگلینڈ کی تمام 9 ٹی 20 باہمی سیریز کا جائزہ

پہلی سیریز 2006 میں ایک کیچ کی انگلینڈ میں تھی،پاکستان کے نام رہی۔28 اگست کا میچ جیتا تھا۔

دوسری سیریزفروری 2010 میں عرب امارات میں 2 میچزکی تھی،پاکستان کی یہ ہوم سیریز انگلینڈ بچاگیا۔1-1 سے برابر رہی۔

تیسری سیریز اسی سال یعنی 2010 کے ستمبر میں انگلینڈ میں 2 میچز کی ہوئی۔انگلینڈ نے 0-2 سے جیت گیا۔

چوتھی سیریز فروری 2012 میں پاکستان نے عرب امارات میں کھیلی۔یہاں بھی انگلینڈ 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیتا۔

پانچویں سیریز  نومبر 2015 میں یو اے ای میں ہوئی۔یہاں انگلینڈ 3 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت گیا۔

چھٹی سیریز ستمبر 2016 میں انگلینڈ میں صرف 1 میچ کی ہوئی۔پاکستان یہ جیت گیا۔

ورلڈ ٹی 20 سے قبل میچز کی بارش،24 روز میں 25 مقابلے،تمام کا مکمل شیڈول

ساتویں سیریز مئی 2019 میں انگلینڈ میں پھر ایک میچ کی تھی جو انگلینڈ کے نام رہی ہے۔

آٹھویں سیریز  اگست ،ستمبر 2020 میں انگلینڈ میں کھیلی گئی۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی۔

نویں سیریز جولائی 2021 میں انگلینڈ میں ہوئی۔3 میچزکی سیریز انگلینڈ کے نام رہی۔

دونوں ممالک کا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ  کے 2 ایونٹس میں آمنا سامنا ہوا۔2009 کے ایونٹ  میں پاکستان انگلینڈ میں انگلینڈ سے ہارا۔2010 میں ویسٹ انڈیز میں بھی انگلینڈ سے ہارگیا۔

مایوس کن کتاب،نئے چیپٹر کی ضرورت

آپ نے یہ نتائج دیکھے،بظاہر 15 برسوں مین پاکستان کبھی انگلینڈ کو ٹف ٹائم نہیں دے سکا ہے،اس بار ایک فرق پے۔وہ فرق جو انگلینڈ کو انگلیند میں ہمیشہ حاصل رہا۔میزبانی کے ہوم کنڈیشنز کے ساتھ پچز وغیرہ کا۔پہلی بار انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو فائدہ ہونے والا ہے۔سوچا جاسکتا ہے کہ پاکستان باہمی ٹی 20 سیریز کا رخ موڑکر اپنے حق میں کرنے کی کوشش کرے گا،اب تک کی 15 سالہ ہسٹری کی 9 سیریز کا ہر چیپٹر پاکستان کے خلاف گیا ہے،نئے چیپٹر اور نئے پیج کی ضرورت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *