| | | |

دھرم شالہ کی پہاڑیوں سے فاسٹ بائولر کا منفرد کارنامہ،700 ٹیسٹ وکٹ مکمل،پھر بھی رنجیدہ

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

دھرم شالہ کی پہاڑیوں سے فاسٹ بائولر کا منفرد کارنامہ،700 ٹیسٹ وکٹ مکمل،پھر بھی رنجیدہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی مقام دھرم شالہ کی اونچی پہاڑیوں میں گھرے کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک نیاکام ہوا ہے۔عالمی کرکٹ میں پہلی بار کسی فاسٹ بائولر نے 700 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ سرانجام دی،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں آل ٹائم زیادہ وکٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ٹاپ 2 اسپنر ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ہفتے کے روز اپنی 700 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی اور یہ تاریخی کارنامہ حاصل کرنے والے عالمی کرکٹ میں صرف تیسرے باؤلر بن گئے۔41 سالہ پیسر نے کلدیپ یادیو کو دھرم شالہ میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے دن آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، ایسا کرنے والے پہلے فاسٹ بائولر  ہیں۔ وہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) اور آسٹریلیا کے شین وارن (708) سے پیچھے ہیں۔

یہ سب کرکے بھی اینڈرسن خوش نہیں،اس لئے کہ ان کی ٹیم بھارت میں 5 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں مسلسل چوتھی شکست کے قریب ہے۔پہلی اننگ میں 218 پر آئوٹ ہونے کے بعد بھارت سے پہلی اننگ میں477 رنزبنوالئے۔اسپنر شعیب بشیر نے 2 اور ٹام ہارٹلے کے ساتھ جمی اینڈرسن نے 2،2 وکٹیں لیں۔

انگلش ٹیم 259 رنزکے خسارے میں جانے والی مہمان انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 52 پر 3 وکٹیں کھوچکی ہے۔یوں اننگ کی شکست کا خطرہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *