| | | | | | |

پی ایس ایل 9 میں آج کراچی اور لاہور کی بڑی جنگ،پلے آف جنگ ختم بھی ہوسکتی،دلچسپ بھی،دونوں آپشنز

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 میں آج کراچی اور لاہور کی بڑی جنگ،پلے آف جنگ ختم بھی ہوسکتی،دلچسپ بھی،دونوں آپشنز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل9 میں آج سے کراچی میں میچز ہورہے ہیں۔نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں میزبان کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں مقابلہ ہوگا،رواں سیزن میں  24 فروری کو لاہور میں کراچی کنگز نے آخری بال پر قلندرز کو 2 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

آج کا میچ لاہور کیلئے کبھی اہم نہیں ہوسکتا،سوائے اس کے کہ اس کا روایتی حریف سامنے ہے اور یہ انرجی ہوسکتی ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں،،تم کو بھی لےڈوبیں گے،اس لئے کہ کراچی کنگز اگر آج ہارا تو اس کی کہانی ختم،ساتھ میں پی ایس ایل پلے آف جنگ بھی تمام۔4 ٹیموں کی کنفرمیشن ساتھ ہوگی۔

اب تک ملتان سلطانز اور پشاور زلمی فائنل 4 میں پہنچ چکے۔باقی 2 جگہوں کے لئے 3 امیدوار ہیں۔ان میں کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ہیں۔کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا آج نواں میچ ہے۔قلندرزکے 3 پوائنٹس ہیں،ریس سے باہر ہیں۔کراچی کے 6 پوائنٹس ہیں اور اس کے ٹوٹل 2 میچز باقی ہیں۔کراچی کنگز آج ہارے جیسا کہ 2022 سے اب تک قلندرز سے  جیت رہے ہیں مگر آج اگر ہارے تو پھر بھلے اگلا میچ جیت بھی کیوں نہ جائیں،لیگ سے باہر ہونگے ۔

کراچی کنگز جیت کر ریس کو دلچسپ بناسکتی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اگر اپنا اگلا میچ جیتا تو ایک اور پوزیشن کلیئر ہوگی۔اسلام آباد کوالیفائی کرجائے گی لیکن اس کے بعد بھی کراچی کے پاس چانس ہوگا کہ وہ اپنا آخری میچ جیت جائے۔ساتھ میں گلیڈی ایٹرز اپنے باقی 2 میچز ہار جائے،اس کنڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور باہر ہونگے لیکن اگر اسلام آباد اپنا آخری میچ جیت جائے،کوئٹہ 2 میں سے کوئی ایک میچ جیت جائے تو پھر کراچی کنگز دونوں میچز جیت کر بھی فائنل 4 سے محروم ہوگی۔کوئٹہ سارے 2 میچز جیتےیا ہارے لیکن اسلام آباد اگر ایک میچ ہارجائے تو بھی کراچی کنگز دونوں میچز جیت کر فائنل 4 کی حقدار ہوگی۔

رواں سیزن میں لاہور قلندرز اپنے ابتدائی 6 میچز ہارنے،7 واں بارش کی نذر ہونے کے بعد گزشتہ 8 ویں میچ سے فتح کا پہلا ذائقہ چکھ چکی ہے،اس کے مقابلہ میں کراچی کنگز مسلسل 4 میچز سے ہاررہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *