| | |

ورلڈکپ ناکامی کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی خطرات ،انگلینڈ ایک اور میچ ہارگیا

کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

ورلڈکپ ناکامی کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی خطرات ،انگلینڈ ایک اور میچ ہارگیا

انگلینڈ کو ورلڈ کپ اعزاز میں دفاع میں ناکامی کے بعد اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے اعزاز کا دفاع بھی مشکل بنتا جارہا ہے۔اپنے سے کہیں درجہ تنزلی والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے ہرادیا ہے۔یوں اب اسے فکر لاحق ہے۔

 

انگلینڈ کا تماشہ بیچ بازار لگا ہے۔ویسٹ انڈیز سے مسلسل دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست ہوگئی۔یوں اب اسے 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کا خسارے کا سامنا ہے ۔
میزبان ٹیم نے برینڈن کنگ کے 52 بالز پر 82 اور کپتان رومین پاول کے 28 بالز پر 50 رنز کی مدد سے 7 وکٹ پر 176 اسکور بنائے ۔تیمال ملز اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں انگلش ٹیم ایک موقع پر 3 وکٹ پر 97 رنز بنا کی تھی اور اسے جیت کے لئے مزید 47 بالز پر 80 رنز درکار تھے کہ لائن لگ گئی۔ اورپھر ٹیم 7 وکٹ پر 166 تک ہی جاسکی۔ویسٹ انڈیز 10 رنز سے جیت گیا ۔سام کرن کے 50 اسکور تھے۔الزاری جوزف نے 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *