| | |

مکی آرتھر کا آسٹریلین کوچ کے استعفے پر ذو معنی رد عمل

 

کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے مستعفی ہونے والے کوچ جیسٹن لینگر کے حوالہ سے پاکستان کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر میدان میں آگئے۔ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے رد عمل سے کوئی پرانا غصہ بھی نکالا ہے اور کہا کسی اور کو ہے۔سنایا کہیں اور ہے۔

بریکنگ نیوز،کرکٹ آسٹریلیا اور ہیڈ کوچ میں شدید تلخ کلامی،دورہ پاکستان سے انکار کی دھمکی

مکی آرتھر کہتے ہیں کہ کوچز کی ذمہ داری ان دنوں عجب ہوگئی ہے،یہ کسی اور ترازو میں تولی جانے لگی ہے۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ کے ساتھ اپنایا جانے والا یہ طریقہ ذلت آمیز ہے۔6 ماہ کی پیشکش کرنا دراصل کوچ کے منہ پر تھپڑ مارنے کے مترادف ہے۔اسے نئی یشکش کریں یا آگے بڑھیں۔

اصل میں کسی کو 6 ماہ کی پیشکش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تم اسے نہیں چاہتے اور اسےفوری طور پر فائر کرنے کے لئے تمہارے پاس گولیاں نہیں ہیں۔

ہفتہ کو لینگر کا استعفی عالمی خبر بن گیا۔دورہ پاکستان سے قبل یہ بڑی نیوز بلکہ کرکٹ بریکنگ نیوز شو میں بدل گیا ہے۔اس پر رد عمل جاری ہے۔

مکی آرتھر کا پاکستان کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ 2019میں ختم ہوا تھا تو اس وقت کی پی سی بی منیجمنٹ نے انہیں خاص طور پر باہر سے پاکستان بلوایا تھا ۔اس وقت بھی یہی نیوز تھیں کہ انہیں اگلی مدت نہیں دی جارہی۔مخصوص وقت کی پیشکش ہورہی ہے۔بعد میں مکی آرتھر ہیڈ کوچ نہیں رہے تھے۔سوال ہوا تھا کہ جب یہی کچھ کرنا تھا تو انہیں کس لئے بلایا گیا تھا ۔

آج مکی آرتھر نہ چاہتے ہوئے بھی بہت کچھ بول گئے ہیں۔اس میں بہت کچھ موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *