| | | | |

ایشیاکپ،وسیم جونیئر پر پی سی بی کا بڑایوٹرن،فیصلہ واپس

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم جونیئر کے حوالہ سے ہونے والی تنقید کو سہہ نہیں سکا،فیصلہ تبدیل۔پی سی بی کا بڑا یوٹرن۔اسے کہتے ہیں صبح کو اور،شام کو اور۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی نے دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے. دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد وسیم جونیئر دبئی میں اسکواڈ کے ہمراہ رہ کر اپنا ری ہیب کریں گے۔

اس سے قبل جمعہ کو پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پیسر وسیم جونیئر ان فٹ ہیں۔ان کی جگہ حسن علی آرہےہیں۔وسیم جونیئر کو فوری پاکستان بھیجا جارہا ہے۔

بڑا ہی بڑا ڈرامہ،حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل،وسیم کو باہر کردیا گیا

اس کے بعد گزشتہ روز میڈیا پر ایک تنقید کا طوفان رہا۔انضمام الحق سمیت متعدد سابق کرکٹرز نے پی سی بی پرتنقید کی اور پوچھا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوں تو وہ ٹیم کے ساتھ سفر بھی کرتے ہیں اور پی سی بی ڈاکٹرز کی نگرانی میں ری ہیب کرتے ہیں تو وسیم جونیئر کیوں نہیں کرسکتے۔

نتیجہ میں آج پی سی بی نے یوٹرن لےلیا ہے۔

پاکستان اور بھارت آج شام ایشیاکپ میں آمنے سامنے ہونگے،میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔گروپ اے کا یہ پہلا میچ ہے۔پاکستان ایشیا کپ تاریخ میں 2014 سے بھارت کے خلاف مسلسل 3 میچز ہارچکا ہے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت،ٹاپ آرڈرزکیسے کھیلے تو شکست پکی،کہاں کمزوری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *