| | | |

کوئٹہ میں 27 برس آج بڑا کرکٹ شو،بابراعظم اور سرفراز احمد مقابل،نسیم شاہ کا 2 گرفتاریوں کا دعویٰ

کوئٹہ،کرک اگین رپورٹ

کوئی 27 برس بعد بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئی بڑا میچ ہونے جارہا ہے۔پاکستان سپر لیگ 8 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ آج 5 فروری کو کھیلا جارہا ہے۔زلمی کے نئے کپتان بابر اعظم کپتانی کریں گے۔دونوں ٹیموں کے نامور کرکٹرز ایکشن میں ہونگے۔بابر اعظم بمقابلہ سرفراز احمد کا خوب مقابلہ پڑے گا۔جاوید میاں داد سمیت کئی سابق کرکٹرز بھی پہنچ چکے ہیں۔

کوئٹہ،کھلاڑیوں کا اجتماع،کپتان رہا نہ کوئی عام،سب جمع

پی ایس ایل میں جان پیداکرنے اور اہل بلوچستان کو اس میں شامل کرنے کے لئے مقامی اعتبار سے یہ ایک بڑا شو ہوگا،اس کے لئے 14 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔تمام ٹکٹیں فروخت ہیں۔

میچ کا وقت اگر چہ صبح 10 بجے سے قبل کا رکھاگیا ہے۔خیال ہے کہ یہ میچ ساڑھے 11 کے آس پاس شروع ہوگا۔ڈی ایس پی کوئٹہ کا عہدہ لینے والے نسیم شاہ نے آج 2 بڑی گرفتاریوں کا اعلان کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ کم سے کم 2 شکار جکڑیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *