| | |

ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں کتے کے ساتھ کھیلتے پائے گئے

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں کتے کے ساتھ کھیلتے پائے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی بھی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔کبھی کسی کو آٹو گراف دیتے تو کبھی کس شکل میں۔جمعہ کو کولمبو میں موسم بہتر ہونے پر وہ اپنی ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں اترے اور فٹبال بھی کھیلتے پائے گئے۔

ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت،بارش سے نمبٹنے کیلئے بڑا فیصلہ ہوگیا

ایسے میں ایک کتے کا بچہ میدان میں اچھل کود کررہا تھا،پھر کیا تھا،ویرات کوہلی  اس کے پاس بیٹھ گئے اوراس سے باتیں شروع کردیں۔ساتھ میں اسے ہاتھ بھی لگایا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مختلف تبصرے جاری ہیں،یہ اس لئے بھی کی ویرات کوہلی برانڈ ہیں ۔لوگ ان کو کسی نہ کسی انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *