| | | | |

ایشیا کپ،پاکستانی ٹیم میں ایک اور کوچ شامل

لاہور،دبئی،:پی سی بی میڈیا ریلیز

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باؤلنگ کوچ عمر رشید کو ایشیاکپ کے لیے پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ اسسٹنٹ ٹو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

عمر رشید نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی ڈویلپمنٹ کے لیے کام کیا ہے جبکہ انہوں نے فاسٹ بولر محمد حسنین کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی میں بھی مدد کی ہے۔

پاکستان میں 5 غیر ملکی کوچز آگئے

عمر رشید اب یو اے ای میں اپنی نئی زمہ داریوں میں فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی معاونت کریں گے۔عمر رشید کو پلئیر اسپورٹ اسٹاف کی فہرست میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی تجویز پر شامل کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *