| | |

قومی ٹی20 کپ،اہم میچ کے اہم کھلاڑیوں کی ہاف سنچریز،سنٹرل پنجاب سیمی فائنل کے قریب

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،خصوصی رپورٹ

Image by PCB/Twitter

قومی ٹی 20 کپ کے اہم میچ میں میچ کے بہترین کھلاڑی بننے والے،شعیب ملک اور قاسم اکرم کی نصف سنچریز نے سنٹرل پنجاب کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات پیدا کر دیئے ۔

فاتح ٹیم نے ناردرن کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،163رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ قاسم اور شعیب ملک کے درمیان ہونیوالی پارٹنرشپ نے کامیابی سے ہمکنار کیا ۔شعیب ملک نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 2چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 62کی شاندار اننگز کھیلی ۔جبکہ قاسم اکرم نے 8چوکوں کی مدد سے 58رنز کی اننگز کھیلی ۔سہیل تنویر،سلمان ارشاد،زمان خان اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

قومی ٹی 20 کپ پھیکا،سلیکٹرزسےکرکٹرزمایوس،کچھ ناراض،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست

فبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 162رنزبناے افتتاحی بلے باز ناصر نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔چار چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔ کپتان عمر امین نے تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ۔حریرہ نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 20رنز بنائے سہیل تنویر نے ایک چھکے اور ایک چوکے کے ساتھ 14رنز بنائے ۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے عامر یامین نے 29رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔حنین شاہ اور فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *