| | |

میچ کے دوران عمران خان کا پوسٹر،سرکاری ٹی وی بلینک ہوگیا،اعظم خان باہر بیٹھے کیوی فیلڈرسے لڑپڑے

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

میچ کے دوران عمران خان کا پوسٹر،سرکاری ٹی وی بلینک ہوگیا،اعظم خان باہر بیٹھے کیوی فیلڈرسے لڑپڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 3 اہم وکٹیں جلد لے لی ہیں۔انہوں نے فن ایلن سمیت ٹم سیفرٹ اور ول ینگ کو آئوٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی  اننگ کے دوران کئی دلچسپ لمحات دیکھنے کو ملے۔ایک موقع پر بائونڈری لائن پر اعظم خان  غصہ میں لگ رہے تھے۔گلین فلپس نے جمپ لگاکر بال روکنے کی کوشش کی تو اعظم خان ہاتھ اٹھاکر غصہ سے کچھ پوچھتے دکھائی دیئے۔

صائم ایوب پھر آئوٹ،بابر سیریز میں رضوان کے ساتھ چوتھی بار کریز پر

کیوی اننگ کے دوران  اعظم خان سکون سے بیٹھے کچھ سوچ رہے تھے۔پاکستانی بیٹنگ کوچ ہاتھ میں کاغس پکڑے نیند کی جانب جارہے تھے۔

ادھر نیوزی لینڈ کا اسکور جب 42 تھا تو پاکستانی فینز نے عمران خان کا بڑا پوسٹر اٹھارکھا تھا،اسے لائیو دکھایا گیا۔سرکاری ٹی وی کی آج آنکھیں کھلی تھیں،اس نے فوری نشریات روک دیں لیکن انٹرنیشنل میڈیا و دیگر نشریاتی ادارے عمران خان کا پوسٹر دکھاتے رہے ہیں۔

پاکستان پہلے کھیل کر بھی وہاں اور یہاں،رضوان سنچری نہ کرسکے،کیویز کیلئے 159 رنز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *