| | | | | | | | |

پاکستان میں پی ایس ایل کے درمیان خواتین غیرملکی کرکٹرز کی بڑی آمد

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں پی ایس ایل کے درمیان خواتین غیرملکی کرکٹرز کی بڑی آمد۔بنگلہ دیش کی جہاں آراء عالم اور سری لنکا کی چمیاری اتاپتو نے اسلام آباد میں ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔

پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کے لیے تمام مقامی کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔تمام میچز دوپہر دو بجے کھیلے جائیں گے۔ٹیم ایمازونز کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی۔نمائشی میچز میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی کل شام تک ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دیں گی۔دونوں ٹیمیں کل صبح اسلام آباد کرکٹ کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گیں۔

کل شام 5:15 بجے دونوں ٹیموں کی کپتان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *