| | | | |

بھارتی ون ڈے کپتانی میں ڈرامائی تبدیلی،جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈز

 

 

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

 

روہت شرما جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے جبکہ کے ایل راہول اس دورے کے ون ڈے فارمیٹ کی قیادت کریں گے۔

روہت کو ہندوستانی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں آرام دیا گیا ہے۔ وہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہاردک پانڈیا کے وہاں نہ ہونے کی وجہ سے اجیت آگرکر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے سوریا کمار کو انڈین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا۔ سینئر سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں شامل ہونے والی ٹیم میں سے، واحد اہم نام اجنکیا رہانے کو ڈراپ کیا گیا، اسے اس ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے جس کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور جوہانسبرگ میں دو ٹیسٹ کھیلنے والے ہیں۔ اس سے پہلے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ہوگی۔ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونگے۔

ہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، روتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، محمد شامی، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا۔

انڈیا ٹی 20 آئی اسکواڈ: یشسوی جیسوال، شبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، روی بشنودیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر

انڈیا کا ون ڈے سکواڈ: رتوراج گائیکواڑ، سائی سدھرسن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، کے ایل راہول (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یوزویندر چاہل، مکیش کمار، اویش خان، ارشدیپ سنگھ، دیپک

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *