| | | | | |

مین آف دی سیریز،میچ کون،تمام پلیئرز کی مجموعی پرفارمنس کا پوسٹ مارٹم

لاہور،کرک اگین رپورٹ

مین آف دی سیریز،میچ کون،تمام پلیئرز کی مجموعی پرفارمنس کا پوسٹ مارٹم۔پاکستان،آسٹریلیا سیریز کی ٹرافی آسٹریلیا نے اڑالی،اس طرح پہلی بینیو ،قادر ٹرافی پاکستان ہارگیا۔اس سیریز میں 496 اسکور کرنے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔لاہور ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں 56 رنز دے کر 5 اور دوسری اننگ میں 23 رنز دے کر 3،میچ میں 79 رنکے عوض 8 وکٹ لینے والے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز فیصلہ کن میچ کے ہیرو قرار پائے۔

پاکستان کے تین بیٹرز آئوٹ قرار دیئے جانے پر ناخوش،آخری سیشن آگیا

پاکستان کے فواد عالم 3 میچ میں محض 33 ہی اسکور کرسکے۔اس طرح وہ ناکام گئے۔امام الحق پہلے ٹیسٹ کے سوا کہیں بڑا رنگ نہ جماسکے۔عبد اللہ شفیق بہتر رہے۔انہوں نے 397 اسکور کئے،ان کا دوسرا نمبر رہا۔امام 370 اور اظہر 300 اسکور کرسکے۔سٹیون سمتھ 226 تک رہے۔مارنوس لبوشین 170ڈیوڈ وارنر 169 اور محمد رضوان 140 تک ہی آسکے۔

بائولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور نیتھن لائن 12،12 وکٹ کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔شاہین آفریدی اور نعمان علی 9،9 وکٹ کے ساتھ اگلی پوزیشن پر آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *