| | | | | | |

ایک رن کی شکست یاد،خامی پر قابو پالیا،چیمپئن بن رہے ہیں،اسامہ میر کا بڑا اعلان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ

ایک رن کی شکست یاد،خامی پر قابو پالیا،چیمپئن بن رہے ہیں،اسامہ میر کا بڑا اعلان۔ملتان سلطان کے لیگ سپنر اسامہ میر پریقین ہیں پی ایس ایل 2024 کے فاتح بننے کی تیاریاں مکمل ہیں اور ان کا وکٹری سٹینڈ پر جاناٹھہرگیاہے۔

ملتان کرکٹ  سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ کا کہنا ہے تھا کہ گذشتہ برس ملتان سلطان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل  بدقسمتی سے فنش نہیں کرسکے اورایک رن سے لاہور قلندر سے ہار گئے اب اس خامی پر قابو پالیاہے۔ ایسے اعصاب شکن میچ کی جیت کےلئے تیاریاں کرلی ہیں ۔

پی ایس ایل 9،ملتان روشن ہوگیا،سلطانز کے ستارے پہلے روز جگمگا اٹھے

لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ ہوم گرائونڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ ہوم کراوڈ کی سپورٹ حوصلہ دیتی ہے ، اس سیزن میں ہم اپنے فاسٹ بائولر احسان اللہ سے محروم ہیں۔ وہ انجرڈ ہیں دعا ہے وہ جلد سےجلد صحت یاب ہوجائیں ۔ میری خدمات ٹیم کےلئے پھر پور ہوں گی غیر ملکی لیگز کھیلی ہیں جس سے تجربے میں اضافہ ہوا ہے کوشش ہے ان لیگز میں جو سیکھا ہے وہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شیئر کروں۔ جیت کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا سلطانز اسی جگہ سے شروع کریں گے ۔

پی ایس ایل ریکارڈز اور دلچسپ واقعات،8 سالہ تاریخ ایک چیپٹر میں ایک ساتھ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *