| | | | | | |

پی ایس ایل ریکارڈز اور دلچسپ واقعات،8 سالہ تاریخ ایک چیپٹر میں ایک ساتھ

عمران عثمانی کی رپورٹ

پی ایس ایل ریکارڈز اور دلچسپ واقعات،8 سالہ تاریخ ایک چیپٹر میں ایک ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل کہانی۔پاکستان سپرلیگ کی کہانی یہ ہے کہ 2016 سے شروع ہوکر 2024 تک آن پہنچی،تاریخ کی کامیاب ترین ٹی 20 لیگ ہے۔پی ایس ایل ہسٹری تیزی کے ساتھ سربلند ہے۔کرک اگین اس کے9ویں ایڈیشن کے موقع پر پی ایس ایل کہانی،پی ایس ایل ہسٹری اور پی ایس ایل تاریخ کے ابواب کے نیچے اس کے  ریکارڈز پیش کررہا ہےساتھ میں دلچسپ واقعات بھی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے یسر حارث رئوف نے پی ایس ایل ہسٹری کی تیز بال کا نیا ریکارڈ قائم کیا،انہوں نے اپنا سابقہ ریکارڈ بھی بہتر کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انہوں نے پی ایس ایل 8 میں گزشتہ سال  لاہور قلندرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف  نیا اعزاز حاصل کیا۔ایلمنٹر2 میں انہوں نے154.70 کی سپیڈ سے بال کی۔ان کاسابقہ ریکارڈ 153.80 تھا۔آئی پی ایل میں گزشتہ سال تیز بال کا ریکارڈ 152.95 تھا،جسے بعد میں لکی فرگوسن نے 153.63 کے ساتھ توڑا تھا۔

پی ایس ایل 9 کا شیڈول،ٹائمنگ اور مقامات

پاکستان سپر لیگ 7 میں شاہ نواز دھانی کا کردار بھی خوب رہا،امپائر علیم ڈار سے درست معنوں میں انہوں نے اکھ مٹکا کیا۔ان کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔اس سے قبل کےمیچ میں انہوں نے بال کروانے،وکٹ لینے کے بعد امپائر کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی تھی تو علیم ڈار نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی ۔دھانی ان سے جان چھڑواکر بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انہوں نے جب وکٹ لی تو وہ دوڑے دوڑے امپائر کے قریب آئے اور جھک کر انہیں آداب پیش کرنے لگے،علیم ڈار نے انہیں پہلے حیرت سے دیکھا،پھر تھوڑا مسکرائے اور اپنے ہاتھوں کو ان کے اسٹائل میں اٹھایا،پھر انہیں گرائونڈ سے باہر کی جانب دوڑ لگانے کا اشارہ کیا۔یہ اس بات کی بھی اجازت تھی کہ وہ بلاتکلف دوڑ سکتے ہیں،اب انہیں وہ نہیں پکڑیں گے۔دھانی نے اشارہ ملنے کے بعد واپس دوڑ لگادی۔

پاکستان سپر لیگ میں بال اور بیٹ کی جنگ ہمیشہ ہی رہی ہے۔ایونٹ کی 8 سالہ ہسٹری میں کوئی ٹیم 300 سے زائد اسکور نہیں بناسکی ہے۔اب تک کا ہائی مجموعہ ملتان سلطانز  کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 262اسکور کا ہے۔یہ 2023 میں بنا تھا۔کم اسکور کا اعزاز ایک ہی ٹیم کو ہوسکتا ہے جس کا نام لاہور قلندرز ہے،وہ زلمی کے خلاف 59 پر بھاگ گئے تھے۔یہ 2017 کی بات ہے۔

بابر اعظم 2935 اسکور کے ساتھ مجموعی اسکوررز میں آگے ہیں۔79 میچزکی 77 اننگز میں ہائی اسکور 115 ہے۔اس سیزن میں وہ 3 ہزار اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنیں گے۔فخرزمان 2368 کے ساتھ دوسرے اور شعیب ملک2082 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد رضوان 1996 پر ہیں۔وہ 2 ہزار پی ایس ایل رنز مکمل کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلئے کھیلنے والے جیسن رائے نے گزشتہ سال2023 کے پی ایس ایل 8 میں  پشاور زلمی کے خلاف راولپنڈی میں 145 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔یہ اب تک کی بڑی پی ایس ایل اننگ ہے۔بابر اعظم 29 ففٹیز کے ساتھ ففٹی پلس میں آگے ہیں۔فخرزمان پی ایس ایل ہسٹری میں چھکوں کی سنچری مکمل کرچکے۔وہ 100 چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔بین ڈنک کے 12 چھکے ایک اننگ میں زیادہ سکسز ہیں۔2022 میں فخرزمان نے پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 588 رنزبنائے جو کسی بھی پی ایس ایل میں زیادہ اسکور ہیں۔ملتان سلطانز کے عثمان خان 36 بالز پر تیز ترین سنچری اور کامران اکمل،آصف علی،ریلی روسو کی 17 بالز پر تیز ترین ففٹیز کا ریکارڈ ہے۔

بائولنگ میں وہاب ریاض پی ایس ایل وکٹ کی سنچری کرنے والے اب تک کے واحد بائولر ہیں۔انہوں نے پشاور زلمی  کیلئے 88 میچز میں 113 وکٹیں لیں۔حسن علی 94،شاہین آفریدی 89 وکٹوں پر ہیں۔پی ایس ایل 9 کے 2024 ایڈیشن میں سنچری کرسکتے ہیں۔پی ایس ایل کے ایک میچ میں کوئی بائولر 6 سے زائد وکٹ نہیں لے سکا۔روی بوپارا16 رنزکے عوض 6 وکٹ کے ساتھ بہترین انفرادی بائولر ہیں۔قیس احمد 77 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ مہنگے ترین گیند باز ہیں،یہ پٹائی 2023 میں ہوئی ہے۔2019 کے پی ایس ایل میں حسن علی کی 25 وکٹیں اب تک کی ایک سیزن کی بہترین مجموعی بائولنگ ہے۔

پاکستان سپرلیگ تاریخ،پی ایس ایل چیمپئنز2016 سے 2024 تک

وکٹ کیپنگ میں محمد رضوان 74 شکار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم کے 40 کیچز فیلڈرز میں نمایاں ہیں۔بابر اعظم اور شرجیل خان کی پہلی وکٹ پر 176 رنزکی شراکت اب کی بڑی پارٹنرشپ ہے۔

پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے کامران اکمل بہت افسردہ رہتے ہیں۔ وہ پی ایس ایل کے 5 ایڈیشنز میں ٹاپ اسکور چلے آرہے تھے،انہیں 2021 میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پیچھے دھکیل دیا۔بابر اعظم 554 اسکور کر کے ایک سیزن کے بڑے اسکورر کا نیا پیٹرن گزشتہ  سے پیوستہ سال ہی سیٹ کرسکے تھے،جسے گزشتہ سیزن2022 میں فخرزمان نے ٹیک اوور کیا۔وہ13 میچزمیچز کی 13 اننگز میں 588 اسکور کرگئے۔7 ففٹیز اور ایک سنچری تھی محمد رضوان 2021 میں 500 اور 2022 میں 546 اسکور کرکے مسلسل ٹاپ اسکوررز میں رہے ہیں۔

کرک اگین نے گزشتہ سال یہاں لکھا تھا کہ پاکستان سپر لیگ تاریخ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اس بار وہ اعزاز حاصل کرنے جارہے ہیں جو منفرد بھی ہوگا،پہلا بھی ہوگا،ان سے قبل کوئی کرسکا،نہ ان کے بعد کسی کے نام ہوگا،وہ اعزاز ہے پی ایس ایل تاریخ کی پہلی وکٹ سنچری کا۔انہوں نے نہ صرف کیا بلکہ اب 113 وکٹ کے ساتھ نمبر ون ہیں،اس وقت چیف سلیکٹر ہیں۔

ایک اننگ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز انگلینڈ کے روی بوپارا کا ہے جو لیگ کی تاریخ کے اولین ایڈیشن 2016 میں بنا تھا،یہ اعزاز آج 9 ویں ایڈیشن میں بھی چیلنج کے طور پر کھڑا ہے،انہوں نے کراچی کنگز کے لئے لاہور قلندرز کے خلاف صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف اور عمر گل نے بھی 6،6 وکٹیں لیں،اول الذکر نے 19 اور آخر الذکر نے 24 رنز دیئے۔اس لئے بوپارا اب بھی اس باب میں نمبر ون ہیں۔بہترین اکانومی ریٹ افغانستان کے  راشد خان  کے پاس ہے۔قلندرز کے لئے 28 میچز میں 6 اعشاریہ 13 کے اکانومی ریٹ سے بالز کیں۔بہترین ایوریج بھی راشد خان کی ہے۔15.47  اوسط سے گیندیں کیں۔اس بار وہ نہیں کھیل رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 2024 کاوقت آن پہنچا،وسل بجنےکو ہے،سنسنی خیز میچز کے ساتھ کئی یاد گار واقعات ایک بار پھر پی ایس ایل ہسٹری کا حصہ بن جائیں گے۔۔پی ایس ایل 9 کو اس بار کورونا سے خطرہ نہیں  رہے گا لیکن دہشت گردی جیسے واقعات سے ایک مسئلہ ضرور ہوگا۔،مختلف ممالک کے کھلاڑی ایک جگہ جمع ہونگے.رسک اپنی جگہ ضرور ہوگا۔ اب اس بات کو ہی لے لیں کہ 2022 فروری میں پی ایس ایل 5شروع ہوئی تو دنیا میں کورونا کی آواز ضرور تھی لیکن خوف زیادہ نہیں تھا لیکن جب پی ایس ایل مارچ کے دوسرے عشرے میں داخل ہوئی تو بہت کچھ بدل گیا تھا،کہنے کا مطلب یہ ہے کہ  لیگ خوف،ڈر،مایوسی اور پریشانی کے سائے میں مکمل ہونے جارہی تھی جبکہ اس سال کی لیگ امید،اطمینان اورخوشی کے ساتھ بہتر مستقبل کی آس پر شروع ہورہی ہے،تماشائیوں کے لئے دروازے کھل رہے ہیں،اسی پی ایس ایل میں دروازے بند ہوئے تھے اورا سی پی ایس ایل نے دروازے کھلے ہیں۔

اسی ایونٹ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی اورقذافی ا سٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں کے پیچھے بقیہ میچز کروانے کا اعلان کیا گیا تھا.پی ایس ایل 2020کے دوران بڑی خبر یہ تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ 2 ہفتے کیلئے آئی پی ایل ملتوی کرنے پر مجبور ہوا،انگلش ٹیم کولمبو میں پریکٹس میچ چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئی ،ٹیسٹ سیریز ملتوی ہوئی جو گزشتہ ماہ کھیلی گئی ہے۔پھر آئی پی ایل پہلے ایک ماہ اور پھر غیر معینہ مدت تک التوا میں گئی.کورونا نے لیگ کے اختتامی لمحات میں پی ایس ایل 2020 کو لپیٹ میں لے لیا اور اس کے شیڈول میں پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا گیا،گویا ایک میچ کم ہوا اور دن بھی کم ہوئے تاکہ لیگ جلد ختم ہوسکے۔ بھارت میں موجود جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم بھی دورہ منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی ۔پی ایس ایل ختم ہونے سے قبل ہی انگلش کرکٹرز جیسن رائے، ایلکس ہیلز ،معین علی اور جیمز وینس سمیت تمام کھلاڑی وطن واپسی میں عجلت کا شکار ہوگئے۔ ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پر اس وقت سکتہ طاری ہوگیا جب ایک انگلش کرکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کی افواہ پھیلی اور پی سی بی نے اگلی صبح پورا ایونٹ ہی ملتوی کردیا ۔ معلوم ہوا کہ جس انگلش کرکٹر میں کورونا وائرس کی بات کی گئی تھی وہ ایلکس ہیلز تھے جو کراچی کنگز کیلئے کھیل رہے تھے ۔پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات۔

 ایک اہم بات یہ تھی کہ کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر اپنے ساتھ پشاور زلمی کو بھی سیمی فائنل میں لے گیا۔گویایونائیٹڈ اپنی شکست سے خود تو باہر ہوا ہی لیکن زلمی کا فائدہ کرگیا۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے پی ایس ایل 2020 کیسا عجب تھا،آغاز بھی جیت سے کیا اور اختتام بھی جیت پر کیا لیکن فائنل فور سے بھی وہ باہر تھے ۔اس نے افتتاحی میچ 2 مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف جیتا اور آخری میچ میں کراچی کنگز کو ہرایا۔ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقا کے ریلی روسوو پورے ایونٹ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے عشق اور تماشائیوں کے سحر میں گرفتار رہے،وہ کئی ماہ تک تعریف کرتے پائے گئے۔
سال 2020کے آخر میں کھیلی گئی لیگ کے باقی میچزمیں حارث رئوف کا شاہد آفریدی کو آئوٹ کرکے معافی مانگنا یاد گار واقعہ رہا.اسی طرح ابتدائی ایڈیشنز مٰیں حسن علی نے جنریٹر والا جشن مناکر توجہ لی تھی۔پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات۔

پا کستان سپر لیگ2020 میں ایک دلچسپ واقعہ بھی ہوا ،پشاور زلمی کا ٹریننگ سیشن بحث میں بدل گیا۔ حسن علی کے ساتھ یا سر شاہ کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی انہیں ذرا برابر بھی خیال نہیں رہا کہ یہ گرائونڈ ہے پیسر کی بیٹری چارج ہورہی تھی،اکثریت نے مذاق اڑایا۔لاہور قلندرز کا انداز واسٹائل پی ایس ایل 5کے ابتدائی تین میچز میں بھی وہی تھا جو گزشتہ 4سیزن میں تھا کہ شکست پر شکست لیکن قلندرز نے اچانک تاریخ رقم کردی ،اس نے 4 نئے کارنامےسرانجام دے دیئےجو اس سے قبل قلندرز کی کتاب میں نہیں تھے۔

پہلا کارنامہ یہ تھا کہ پی ایس ایل کی 5 سالہ تاریخ میں قلندرز نے پہلی مرتبہ جیت کی ہیٹ ٹرک کی دوسرا یہ کہ زلمی کیخلاف یہ اسکی دوسری فتح تھی اس سے قبل کھیلے گئے 9میچز میں اسے 8-1سے خسارے کا سامنا تھا۔یہ کسی بھی فرنچائز کا کسی بھی حریف ٹیم کیخلاف منفی ترین ریکارڈ تھا۔تیسرا یہ کہ قلندرز پہلی مرتبہ ایونٹ کے اختتامی لمحات میں ٹاپ 3 میں شامل ہوگئے۔چوتھی بات یہ تھی کہ قلندرز کی یہ اس تک کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ تھا۔پی ایس ایل2020میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔

پاکستان سپر لیگ 2020پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی نشاۃ ثانیہ بنی، پہلی بار پاکستان میں ہوئی، کامران اکمل 1000رنز،وہاب ریاض 50 وکٹ اور محمدسمیع ہیٹ ٹرک والے پہلے بائولر بنے. وہاب ریاض کی مونچھیں ، شین واٹسن پر امام الحق کی نامناسب فقرے بازی، ہوائی سیلفی لینا،ہوائی جشن منانا،بائولر کا بیٹسمین کے قدموں میں گرجانا بڑے واقعات میں تھا. ویسٹ انڈین کھلاڑی ، پشاور زلمی کے کپتان وکوچ ڈیرن سیمی کا کراچی میں مزار قائد پر پاکستانی پرچم تھامنا امن کا بہتر پیغام ثابت ہوا۔
پی ایس ایل سے نامور ستارے قومی کرکٹ کے ریڈار پر ابھرے،پہلی ہیٹ ٹرک محمد عا مر نے کی ، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی تلخ کلامی اور دھکم پیل ، نازیبا جملوں کا تبادلہ، ہاتھا پائی، کیرون پولارڈ کے پش اپس،شرجیل خان،خالد لطیف سمیت اہم کرکٹرز کا سپاٹ فکسنگ ریڈار میں آنا منفی پہلو تھے۔
پی ایس ایل سال کے آخر یعنی نومبر میں مکمل ہوئی جبکہ پی ایس ایل ستمبر کے آخر سے نومبر کے شروع تک یو اے ای میں کھیلی گئی.ورلڈ ٹی 20 ملتوی ہوا تھا،ایشیا کپ بھی نہ کھیلا جاسکاتھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *