| | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کی ہار کے بعد سری لنکا کا کیا حال،آج اس کا بھی میچ

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج گروپ اے میں ایک اور میچ ہوگا،یہ میچ بھی ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہونے والا مقابلہ سابق ورلڈ ٹی 20 چیمپئن سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان ہوگا۔سری لنکن ٹیم بھی پہلا رائونڈ کھیل رہی ہے اور یہاں سے کم سے کم 2 میچز جیت کر ہی آگے جانا آسان ہوگا۔گروپ بی میں بنگلہ دیش کی شکست نے سری لنکا کو چوکنا کردیا ہے۔اس کے باوجود بھی اس کے لئے کچھ خوف موجود ہوگا۔

کرکٹ کا مہا مقابلہ،شعیب اختر نے کپیل دیو اور سنیل گاواسکرکے کندھے دباڈالے

نمیبیا ٹیم کا قد چھوٹا ہے لیکن اس نے اپنے آخری 2 درجن کے قریب میچزمیں سے 18 جیتے ہیں۔سری لنکا بھی مطمئن ہوگا کہ اس نے  یو اے یئ جاتے ہی ابتدائی 2 وارم اپ میچز جیت رکھے ہیں۔

کرک اگین کا تجزیہ سچ،خوف میں مبتلا بنگلہ دیش ہارگیا،ورلڈ ٹی 20 کا پہلا بڑا اپ سیٹ

نمیبیا ٹیم پہلی بار کسی جنوبی ایشیائی ٹیم کے مقابل آئے گی،اس لئے اس کا تجربہ بھی کم ہوگا۔سری لنکا کے لئے بھی یہ سال اچھا نہیں گیا،اب تک 12 انٹر نیشنل میچزمیں سے اسے 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سوال یہ ہے کہ میچ کون جیتے گا۔سادہ سا جواب ہے کہ سری لنکا،فرض کرلیں کہ اگر آج سری لنکا بھی ہار گیا تو یقین کرلینا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ جن بھوت ہی چلارہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *