| | | | | | |

کرکٹ کا مہا مقابلہ،شعیب اختر نے کپیل دیو اور سنیل گاواسکرکے کندھے دباڈالے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر ان دنوں دبئی میں ہیں،جہاں وہ ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے لئے اہم پروگرامز ریکارڈ کروارہے ہیں،پاکستان اور بھارت کا جب مقابلہ ہو تو دونوں ممالک کی جانب سےا یسے فورم ایک ساتھ ہوتے ہیں۔راولپنڈی ایکسپریس اس حوالہ سے ایک مزاج بھی رکھتے ہیں۔کھلا بولتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کی امید بھی کرتے ہیں اور اس کی فتح کی یقینی پیش گوئی بھی ساتھ ہوتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کا آج سے آغاز،2میچز شیڈول،بنگلہ دیش خوف میں کیوں

راولپنڈی ایکسپریس نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہیں اور صاف لگ رہا ہے کہ وہ ماضی کے بھارتی کرکٹرز سے مل کر بہت خوش ہیں۔انہوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں،انہیں دیکھ کر صاف محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی بے تکلفی ظاہر کر رہے ہیں۔ایک تصویر میں وہ سابق بھارتی لیگ اسپنر ہر بھجن سنگھ کے ساتھ موجود ہیں۔دوسری تصویر میں وہ اایسا لگتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گاواسکرکی خدمت پر مامور ہیں اور ان کے کندھے دبارہے ہیں،یہ الگ بات ہے کہ ان کے سخت ہاتھوں کی تکلیف تصویر میں دکھائی دے رہی ہے۔اسی انداز میں وہ سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کے ساتھ بھی محو گفتگو یا مذاق میں مگن ہیں۔پاکستان کے سابق کرکٹر ایشین بریڈ مین ظہیر عباس بھی اس شو میں شریک ہیں اور انہوں نے بھی کھلی باتیں کی ہیں۔

شعیب اختر لکھتے ہیں کہ

بیسٹ سے بیسٹ پلیئرز کے ساتھ چلنگ۔گریٹ ظہیر عباس،سنیل گاواسکر اور کپیل دیو شریک ہیں،کرک کا مہا مقابلے کے لئے۔ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ تمام اسپورٹس مقابلوں کی مان سب سے بڑے کرکٹ میلے پر ڈسکشن ہورہی ہے۔

ورلڈ ٹی 20،دھونی کوہلی کے انچارج ،گیل کو سبق،شعیب ملک باہر، پاک،بھارت میچ بے اثر

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کپ کا آغاز آج 17 اکتوبر سے اومان اور یو اے ای میں ہورہا ہے جب کہ بڑا پاک بھارت مقابلہ 24 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔پوری دنیا کی نگاہیں اس پر مرکوز ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *